Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تخریب کاری کے سبب نطنز نیوکلیئر سائیٹ میں آگ لگی: ایران

رواں سال جولائی میں ایران کی جوہری تنصیب میں آگ لگی تھی۔ فوٹو اے ایف پی
ایرانی ادارہ برائے جوہری توانائی کے ترجمان نے کہا ہے کہ گزشتہ ماہ ایران کی نطنز  نیوکلیئرسائیٹ  میں لگنے والی آگ تخریب کاری کا نتیجہ تھی۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ترجمان بہروز کمالوندی نے کہا ہے کہ نطنز جوہری سائیٹ میں دھماکے تخریب کاری کے نتیجے میں ہوئے تھے۔
ترجمان بہروز کمالوندی کا کہنا تھا کہ ایرانی سیکیورٹی فورسز مناسبت وقت پر دھماکوں کی وجوہات افشا کریں گی۔

 

ایران کے اعلیٰ سیکیورٹی ادارے نے جولائی میں کہا تھا کہ نیوکلیئرسائیٹ میں لگنے والی آگ کی وجہ کا تعین کر لیا گیا ہے لیکن واقعے کی معلومات بعد میں منظر عام پر لائی جائیں گی۔
ایرانی حکام کے مطابق آگ لگنے سے جوہری تنصیب کو زیادہ نقصان پہنچا ہے جس کے باعث یورینیم افزوگی کے لیے سینٹری فیوجز کی تیاری سست روی کا شکار ہو سکتی ہے۔

شیئر: