Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لیموں ذائقے میں اچھا، صحت کے لیے مُفید

لیموں سلاد سے لے کر چاٹ تک ہر چیز کو مزیدار بنا دیتا ہے (فوٹو: ان سپلیش)
سال 2020 میں ان مقامی کھانوں کی دوبارہ واپسی ہوئی ہے جو ہمارے آباواجداد عرصے سے کھا رہے ہیں۔ وہ دن گئے جب ہم نامعلوم جگہوں سے کھانوں کی تلاش میں ہوتے تھے۔
لوگ اب پہلے کی نسبت گھروں میں یا مقامی سطح پر اُگائی جانے والی سبزیوں کو ترجیح دینے لگے ہیں۔
گھر میں یا مقامی سطح پر اگائی جانے والی سبزیوں کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ صحت کے لیے فائدہ مند ہوتی ہیں۔
انڈین ٹی وی ویب سائٹ این ڈی ٹی وی کے مطابق ماہر غذائیات روجوتا دیوکر باقاعدگی سے انڈین باورچی خانے سے ایسے اجزا شیئر کرتی ہیں جو ’سُپر فوڈز‘ ہیں۔
انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر لیموں سے متعلق معلومات شیئر کی ہیں اور کہا ہے کہ لیموں ایک ’سُپر فوڈ‘ ہے۔
ان کے مطابق لیموں کو کئی طریقوں سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ لیموں اچار سے لے کر گارنش کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔
لیموں پانی پیاس بجھاتا ہے۔ لیموں کا رس سلاد سے لے کر چاٹ تک ہر چیز کو مزیدار بنا دیتا ہے۔

لیموں کا شمار ترش پھلوں میں ہوتا ہے (فوٹو: انسپلیش)

اس کے علاوہ لیموں صحت کے لیے بھی بہت فائدہ مند ہے۔
لیموں ترش ذائقے والا پھل ہے جو جسم کے اہم افعال کو برقرار رکھنے کے لیے ایک ضروری غذائی جز ہے۔ یہ قوتِ مدافعت کے لیے بھی مفید ہے۔
ماہر غذائیات روجوتا دیوکر نے لکھا ہے کہ کس طرح لیموں آنکھوں کی صحت اور خشکی دور کرنے کے لیے مفید ہے۔
ان کے مطابق ’اگر آپ کے سر کی جلد آئلی ہے اور بال خشک اور دو موہے ہیں تو پھر گرم پانی سے نہائیں اور اس پانی میں لیموں کو نچوڑیں اور اس کا جادو تین ہفتوں میں دیکھیں۔'

شیئر:

متعلقہ خبریں