Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغانستان سے کویت آنے والی کمرشل پروازوں پر پابندی

پابندی نئے کورونا وائرس کے تناظر میں لگائی گئی ہے۔(فوٹو سوشل میڈیا)
کویتی محکمہ شہری ہوابازی نے افغانستان سے آنے والی کمرشل پروازوں پر تاہدایت ثانی پابندی لگادی ہے۔ یہ پابندی نئے کورونا وائرس کے تناظر میں لگائی گئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق کویتی محکمہ شہری ہوابازی نے افغانستان سے آنے والی پروازوں پر پابندی کا سبب نہیں بتایا تاہم مقامی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ نئے کورونا وائرس کی وبا کا خطرہ بڑھ جانے کی وجہ سے کیا گیا ہے۔
کویت نے افغانستان کو کووڈ 19 کے حوالے سے ممنوعہ ممالک کی فہرست میں شامل کیا ہے۔ 

کویت نے 31 ممالک سے آنے والی پروازوں پر پابندی لگائی ہے۔(فائل فوٹو اے ایف پی)

یاد رہے کہ کویت نے 31 ممالک سے آنے والی پروازوں پر پابندی لگائی ہے۔ ان میں مصر، لبنان، عراق  اور ایران شامل ہیں- یہ وہ ممالک ہیں جہاں  کووڈ 19 کے نئے مصدقہ کیسز کی تعداد بڑھ رہی ہے۔
دریں اثنا کویت میں پچھلے چوبیس گھنٹے میں کورونا کے 432 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ متاثرین کی تعداد بڑھ کر 80 ہزار 960 ہوگئی۔
کویتی خبر رساں ایجنسی کونا نے وزارت صحت کے حوالے سے بتایا پچھلے چوبیس گھنٹے میں 618 افراد صحت یاب ہوئے۔ شفا یاب ہونے والوں کی تعداد 72 ہزار 925 ہوگئی۔

 پچھلے چوبیس گھنٹے میں کورونا کے 432 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔(فائل فوٹو اے ایف پی)

بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ روز کورونا سے تین اموات ہوئی ہیں۔ وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 518 ہوگئی ہے۔ 
کویت میں اس وقت ایکٹیو کیسز کی تعداد 7 ہزار 517 ہے جس میں 99 انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیر علاج ہیں۔
 پچھلے چوبیس گھنٹے میں تین ہزار سے زیادہ کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ اب تک پانچ لاکھ 90 ہزار 623 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

شیئر: