Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کار ڈرائیور پر چارلاکھ 95 ہزار درہم ہرجانہ

ڈرائیور نے نشے میں گاڑی ڈرائیو کی تھی( فوٹو امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات میں ابوظبی پرائمری کورٹ نے ایک کار ڈرائیور کو حکم دیا ہے کہ وہ متعلقہ انشورنس کمپنی کو 4 لاکھ 96 ہزار 429 درہم ہرجانے کے طور پر ادا کرے-  
الامارات الیوم کے مطابق ڈرائیور نے نشے میں گاڑی ڈرائیو کی تھی اور ٹریفک حادثہ کر بیٹھا تھا جس میں ایک شخص ہلاک، ایک زخمی اور گاڑی تباہ ہوگئی تھی-
انشورنس کمپنی نے ڈرائیور کی طرف سے رقم ہرجانے کے طور پر ادا کی تھی۔ 
انشورنس کمپنی نے عدالت سے رجوع کرکے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا۔ کمپنی کا مطالبہ تھا کہ اسے ڈرائیور سے 5 لاکھ 24 ہزار 429 درہم دلائے جائیں اور مقدمے کے اخراجات بھی ڈرائیور سے وصول کیے جائیں کیونکہ اس نے ٹریفک حادثہ نشے کی حالت میں کیا تھا- 
 کمپنی نے ڈرائیور سے مطلوب ہرجانہ کار کی مالک متاثرہ کمپنی کو 28 ہزار درہم کی صورت میں ادا کیے۔ متوفی کے ورثا کو 3 لاکھ 72 ہزار  910 درہم  اور زخمی کو ایک لاکھ  23 ہزار  519 درہم کی ادائیگی کی گئی۔  
عدالت نے ڈرائیور کے خلاف فیصلہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ انشورنس کمپنی کو 4 لاکھ  96 ہزار 429 درہم ادا کرے۔ عدالت نے مقدمے کے اخراجات بھی ڈرائیور کو ادا کرنے کا حکم  دیا تاہمانشورنس کمپنی کے دیگر مطالبات مسترد کردیے۔

شیئر: