Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عراق کی جانب سے تیل پیداوار میں کمی 

عراق نے تیل کی یومیہ برآمدات میں 25 اگست تک ریکارڈ کمی کی- فوٹو سبق
پیٹرولاجسٹکس کے ایگزیکٹیو  ڈینل جربر نے کہا ہے کہ عراق نے اوپیک پلس معاہدے کی تعمیل کرتے ہوئے تیل پیداوار ریکارڈ حد تک کم کردی- عراق نے اگست کے مہینے میں سال رواں کے دوران سب سے کم مقدار میں تیل نکالا- 
سبق ویب سائٹ کے مطابق تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک میں عراق دوسرا بڑا ملک ہے- اس نے اوپیک پلس معاہدے کی پابندی کرتے ہوئے پیداوار میں کمی کی ہے- عراق سے تیل برآمدات کے اعداد و شمار سے اس کی تصدیق ہوگئی ہے- 
پیٹرولاجسٹکس کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق عراق کی تیل کی یومیہ تیل برآمدات 25 اگست تک 2.63 ملین بیرل ریکارڈ کی گئیں- یہ جولائی کے مقابلے میں 40 ہزار بیرل یومیہ کم ہے- عراق جولائی کے دوران روزانہ 2.67 ملین بیرل تیل نکال رہا تھا- 
اوپیک پلس میں شامل ممالک نے یکم اگست سے  تیل کے پیداواری کوٹے میں غیرمعمولی کمی کے فیصلے پر عمل درآمد کیا-  
عراق گذشتہ مہینوں کے دوران اوپیک پلس معاہدے کی مکمل پابندی نہیں کررہا تھا تاہم اب وہ اپنی تیل پیداوار میں مسلسل کمی کر رہا ہے- 

 

خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: