Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں کورونا کے 23 ہزار نئے ٹیسٹ، 415 مثبت آئے

پاکستان میں کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے دو ماہ تک لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا تھا۔ فوٹو: اردو نیوز
پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد کم ہو رہی ہے اور نئے مثبت کیسز کی شرح بھی تیزی سے گری ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 23 ہزار 483 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے صرف 415 مثبت آئے۔ اس دوران ملک بھر میں وائرس سے متاثرہ مزید نو افراد کا انتقال ہوا۔
پاکستان میں کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد چھ ہزار 283 ہو گئی ہے جبکہ اس وقت ملک میں آٹھ ہزار  ہو گئی ہے جبکہ اس وقت ملک میں آٹھ ہزار 833 ایکٹیو کیسز ہیں۔

 

گزشتہ 24  گھنٹوں کے دوران سندھ میں چھ ہزار 337 اور پنجاب میں نو ہزار 929 کورونا ٹیسٹ کرائے گئے۔ اسلام آباد میں تین ہزار 626، خیبر پختونخوا میں دو ہزار 929، گلگت بلتستان میں 295 اور بلوچستان میں 167 ٹیسٹ کرائے گئے۔
پاکستان میں اب تک کورونا کے کل دو لاکھ 95 ہزار مثبت کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے دو لاکھ 79 ہزار 937مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق اس وقت ملک میں کورونا کے 110 مریض وینٹیلیٹرز پر ہیں جبکہ مختص کردہ ونٹیلیٹرز کی تعداد ایک ہزار 920 ہے۔ مختلف ہسپتالوں میں کورونا کے زیرعلاج مریضوں کی تعداد ایک ہزار 83 رہ گئی ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان میں کورونا کا پہلا مریض رواں سال فروری کے اختتام پر کراچی میں سامنے آیا تھا۔

شیئر: