Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات: کورونا کے علاج کےلیے طبی سامان ٹیکس فری

امارات میں بعض طبی آلات پرٹیکس علامتی ہوگا۔(فوٹو روئٹرز)
امارات کے نائب صدر شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے کووڈ 19 کےعلاج میں کام آنے والی بعض اشیا پر ٹیکس معاف کر دیا ہے۔
الامارات الیوم کے مطابق اماراتی کابینہ کا اجلاس شیخ محمد بن راشد کی صدارت میں  ہوا۔ کابینہ نے متعدد قراردادیں، قوانین اور فارمولوں کی منظوری دی۔ انصاف، صحت اور مالیاتی امور سے متعلق متعدد قوانین جاری کیے۔ 
اجلاس کے بعد اماراتی کابینہ نے بیان میں کہا کہ کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لیے بعض طبی آلات پرٹیکس علامتی ہوگا۔ یہ فیصلہ بحران سے نمٹنے کے لیے جاری مہم کو کامیاب بنانے کی خاطر کیا گیا ہے۔ 
 کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج میں حصہ لینے والے ڈاکٹروں، نرسوں اور معاون طبی عملے کے لیے مقرر میڈیکل لباس، سینیٹائزر، مختلف قسم کے ماسک، وائرس سے بچانے والے چشمے اور ایک بار استعمال کیے جانے والے دستانے ٹیکس فری ہوں گے۔
امارات کے نائب صدر محمد بن راشد نے مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو یقین دلایا کہ ملک میں تعلیم کسی بھی قیمت پر معطل نہیں ہونے دیں گے۔ گھر یا سکول سے تعلیم کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ 
انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات اپنے قیام کے روز اول سے لے کر آج تک علم کے سہارے چل رہاہے۔ مفید علم آنے والی نسلوں کے روشن مستقبل کی حقیقی ضمانت ہے۔ 

شیئر: