Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان:باہمت استاد کا طلبہ کےلیے دشوار گزار سفر

کورونا کی وجہ سے آن لائن تعلیم کا سلسلہ جاری ہے(فوٹو، سبق نیوز)
جازان کے ایک سعودی استاد نے دشوار گزار پہاڑی راستے طے کیے اور اپنے طلبہ کے گھر پہنچ کر انہیں ’مدرستی‘ پلیٹ فارم کے ذریعے آن لائن تعلیم حاصل کرنے کی تربیت دی- 
سبق ویب سائٹ کے مطابق جازان ریجن کی ’ھروب‘ کمشنری میں جبل المعادی سکول کی جانب سے طلبہ کو آن لائن کلاسوں کے حوالے سے مختلف سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔
 اس ضمن میں پرنسپل عبداللہ المالکی کی سربراہی  میں ایک ٹیم تشکیل دی گئی ہے- جو محمد دغریری، حسین جعفری، علی المجھری اور حسن العزی پر مشتمل  ہے-
ٹیم کو ٹارگٹ دیا گیا ہے کہ وہ گھر گھر جاکر طلبہ کو مدرستی پلیٹ فارم کے ذریعے کلاسیں اٹینڈ کرنے کی تربیت دیں-

نواحی علاقے میں اساتذہ کی جانب سے طلبا کولیپ ٹاپ فراہم کیا جارہا ہے(فوٹو، سبق نیوز)

 سکول انتظامیہ کی جانب سے نادار طلبا کےلیے آن لائن تعلیم کو آسان بنانے کےلیے ایک اور سکیم متعارف کرائی گئی ہے جس کے تحت اساتذہ اپنے خرچ پر ضرورت مند طلبا کو لیپ ٹاپ خرید کر تحفے میں دیتے ہیں۔
 سکول نے تیسری سکیم انٹرنیٹ  کی فراہمی کے صورت میں مہیا کی ہےتاکہ نادار طلبہ انٹرنیٹ کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے آن لائن تعلیم سے محروم نہ ہوجائیں-  
سکول کے ٹیچر الدغریری نے بتایا کہ یہاں پہاڑی علاقوں میں  آباد طلبہ کے گھروں تک جانا آسان  نہیں- سڑکیں ایسی ہیں کہ ان سے بیک وقت صرف ایک ہی گاڑی گزر سکتی ہے۔
الدغریری نے ہمت سے کام لیتے ہوئے تن تنہا پوری ٹیم کا کام انجام دیا- انہوں نے 25 کلو میٹر کا سفر ڈیڑھ گھنٹے میں طے  کرکے طلبہ کے گھر پہنچ کر انہیں مدرستی پلیٹ فارم استعمال کرنے کا طریقہ سکھایا- 
یاد رہے کہ وزارت تعلیم نے طے کیا ہے کہ امسال 7 ہفتے تک آن لائن تعلیم ہوگی اگر کورونا کی وبا سے نجات مل گئی تو ایسی صورت میں سکول بحال کردیے جائیں گے ورنہ آن لائن تعلیم کا دورانیہ بڑھا دیاجائے  گا-

شیئر: