Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سرحدیں کھلنے سے معیشت پھلے پھولے گی: وزیر خارجہ

جی 20 وزرائے خارجہ نے فرنٹ لائن کارکنان کو سیلوٹ کیا- فوٹو الیوم
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ قومی ضوابط اور حفظان صحت کی تدابیر کی پابندی کے ساتھ بین الاقوامی سرحدیں کھولنے سے  معیشت پھلے پھولے گی-
اخبار 24 کے مطابق فیصل بن فرحان جمعرات کو جی 20  کے وزرائے  خارجہ اجلاس سے آن لائن خطاب کررہے تھے- سرحدیں کھولنےسے وبا پر قابو پانے کے سلسلے میں سب لوگ پرامید ہوجائیں گے-
جی 20 کے وزرائے خارجہ نے عہد کیا ہے کہ وہ انسانی جانوں کی سلامتی کے لیے سرحد پار حفاظتی اقدامات اور بین الاقوامی تعاون بڑھائیں گے-
وزرائے  خارجہ نے توجہ دلائی کہ خوشحالی کے لیے بین الاقوامی سرحدیں کھولنا،  منتشر خاندانوں کو اکھٹا کرنا اور وائرس سے بچاؤ کے لیے اقدامات بہتر بنانا ضروری ہے-
جی 20 کے وزرائے خارجہ نے کہا کہ وہ عوام کی صحت و سلامتی کی خاطر ایثار اور قربانی کا مظاہرہ کرنے والے فرنٹ لائن کارکنان کو سیلوٹ کرتے ہیں-
عاجل ویب سائٹ کے مطابق جی 20 کے وزرائے خارجہ نے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ  معیشت کے پہیے کو متحرک کرنے کے  لیے سرحدیں کھولنا ضروری ہے- انہوں نے وبا سے رونما ہونے والے المناک مسائل اور جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا-

خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

 

 

شیئر: