Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں 484 نئے کورونا کیسز، دو اموات

پاکستان میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد چھ ہزار 269 ہے (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے 484 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور دو افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے اتوار کو جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 25 ہزار سے زیادہ ٹیسٹ کیے گئے۔
پاکستان میں اب تک دو لاکھ 98 ہزار 509 افراد اس وبا سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی کل تعداد تعداد چھ  ہزار 342 ہے۔

 

ملک میں اس وقت 1912 وینٹیلیٹرز میں سے صرف 85 کورونا کے مریضوں کے استعمال میں ہیں۔
اس وقت پاکستان میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد چھ ہزار 269 ہے  جبکہ دو لاکھ 85 ہزار 898 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔
کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ سندھ ہے جہاں اب تک کورونا سے ایک لاکھ  30 ہزار 483 افرا متاثر ہوئے ہیں۔
پنجاب میں متاثرین کی تعداد 97 ہزار 166 ، خیبر پختونخوا میں 36 ہزار 591، اسلام آباد میں 15 ہزار 734، گلگت بلتستان میں دو ہزار 979، بلوچستان میں 13 ہزار 229 اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں دو ہزار 302 ہیں۔
کورونا سے ملک میں سب سے زیادہ ہلاکتیں بھی سندھ میں ہوئی ہیں جن کی تعداد دو ہزار 422 ہے۔ پنجاب میں کورونا سے دو ہزار 210 افراد، کے پی میں ایک ہزار 255، اسلام آباد میں  175، بلوچستان میں 144 اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں 65 افراد کورونا سے ہلاک ہوچکے ہیں۔
 

شیئر: