Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں کورونا کے 330 نئے کیسز

اس وقت 1912 وینٹیلیٹرز میں سے صرف 93 استعمال میں ہیں (فوٹو: اے ایف پی)۔
پاکستان میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے 330 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور پانچ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے منگل کو جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 23 ہزار سے زیادہ ٹیسٹ کیے گئے۔
پاکستان میں اب تک تین لاکھ کے قریب 509 افراد اس وبا سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی کل تعداد تعداد چھ  ہزار 350 ہے۔

 

ملک میں اس وقت 1912 وینٹیلیٹرز میں سے صرف 93 کورونا کے مریضوں کے استعمال میں ہیں۔
اس وقت پاکستان میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد چھ ہزار 226 ہے  جبکہ دو لاکھ 86 ہزار 157 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔
کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ سندھ ہے جہاں اب تک کورونا سے ایک لاکھ  30 ہزار 807 افرا متاثر ہوئے ہیں۔
پنجاب میں متاثرین کی تعداد 97 ہزار 306 ، خیبر پختونخوا میں 36 ہزار 663، اسلام آباد میں 15 ہزار 762، گلگت بلتستان میں تین ہزار 41، بلوچستان میں 13 ہزار 321 اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں دو ہزار 333 ہیں۔
کورونا سے ملک میں سب سے زیادہ ہلاکتیں بھی سندھ میں ہوئی ہیں جن کی تعداد دو ہزار 425 ہے۔ پنجاب میں کورونا سے دو ہزار 211 افراد، کے پی میں ایک ہزار 256، اسلام آباد میں  177، بلوچستان میں 145 اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں 65 افراد کورونا سے ہلاک ہوچکے ہیں۔

شیئر: