Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لداخ تنازع: انڈیا، چین کا فوجیں پیچھے ہٹانے پر اتفاق

دونوں ممالک نے ان کارروائیوں سے بھر گریز کرنے پر اتفاق کیا جو کہ صوتحال کو مزید کشیدہ بنائیں۔ فائل فوٹو: روئٹرز
انڈیا اور چین نے جلد لداخ کے سرحد علاقے سے اپنی فوجیں پیچھے ہٹانے  پر اتفاق کیا ہے۔
واضح رہے کہ انڈیا اور چین کے درمیان تنازع اس وقت شدت اختیار کی جب 15 جون کو لداخ کی سرحد پر انڈیا اور چینی فوجیوں کے درمیان جھڑپ ہوئی جس کے نتیجے میں 20 انڈین فوجی ہلاک ہوئے تھے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق  چینی وزیر خارجہ وینگ یی اور ان کے انڈین ہم منصب سوبرامنیم جے شنکر کی ماسکو میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے بعد جاری مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک نے کشیدگی کم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
بیان میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ دونوں ممالک کی سرحد پر تعینات فورسز  بات چیت جاری رکھیں اور کشیدگی جلد کم کریں، ضروری دوری اختیار کریں اور سرحد پر موجود صورتحال کو بہتر بنائیں۔
دونوں ممالک نے ایسی کسی بھی کارروائی سے گریز کرنے پر اتفاق کیا جو کہ صوتحال کو مزید کشیدہ بنائیں۔
سرحدی کشیدگی کے دوران پہلے بھی چین اور انڈیا نے ایسے بیان جاری کیے تھے جس میں دونوں ممالک کی طرف سے کشیدگی کم کرنے کی بات ہوئی تاہم صورتحال میں کوئی بہتری نہیں ہوئی ۔
لداخ کے علاقے میں دونوں ممالک کے درمیان سرحد کا صحیح سے تعین اب تک نہیں ہوا ہے۔
سال 1962 میں انڈیا اور چین کے درمیان اس سرحد پر چھوٹے پیمانے کی جنگ لڑی لیکن سرکاری ریکارڈ میں 1975 کے بعد سے ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں تھا جس میں گولیاں چلائی گئی ہوں۔
1975 میں ایک جھڑپ کے دوران چار انڈین فوجی ہلاک ہوئے تھے۔

شیئر: