Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برج خلیفہ پر بچے کی جنس کا اعلان

 یوٹیوب ویڈیو ایک کروڑ سے زیادہ افراد تک جا پہنچ چکی ہے(فوٹو ٹوئٹر)
دبئی کے بااثر یوٹیوبر انس اور اصالہ مروہ کے ہاں دوسرے بچے کی ولادت متوقع ہے۔ رواں ہفتے اس جوڑے نے دبئی کے معروف برج خلیفہ میں بچے کی جنس سے متعلق انکشاف کے لیے پارٹی کی میزبانی کی ہے۔
صنفی انکشاف کوئی نیا رجحان نہیں ہے تاہم حالیہ برسوں میں اس کی مقبولیت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ الٹراساؤنڈ کے ذریعے لڑکا یا لڑکی کے بارے میں جاننے پر بہت سے والدین سپیشل سرپرائز کے لیے ایسی پارٹیوں کا اہتمام کرتے ہیں۔
انس اور اصالہ کا ’انس صالہ فیملی‘ کے نام سے ایک فیملی یوٹیوب چینل ہے۔انہوں نے اپنے دوسرے بچے کی پیدائش کے بارے میں انکشاف کو ایک قدم مزید آگے بڑھایا ہے۔ 

بہت سے والدین سپیشل سرپرائز کے لیے ایسی پارٹیوں کا اہتمام کرتے ہیں۔(فوٹو ٹوئٹر)

انہوں نے دنیا کے سب سے بلند ٹاور برج خلیفہ کی نیلے رنگ کی روشنی کی عکاسی میں اس بات کا انکشاف کیا کہ ان کے ہاں پیدا ہونے والا دوسرا بچہ ایک لڑکا ہے۔
اس جوڑے نے 2018 میں اپنے پہلے بچے میلا کی ولادت کا اعلان انپی فیملی کےکچھ افراد اور دوستوں کے درمیان کیا تھا۔
ایک یوٹیوب ویڈیو جو اب تک ایک کروڑ سے زیادہ افراد تک جا پہنچ چکی ہے، اس خاندان نے اپنے 7.54 ملین سبسکرائبرز کے ساتھ پردے کے پیچھے کی کلپس شیئر کیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ ڈیڑھ ماہ سے اس منصوبے پر کام کر رہے ہیں۔

جوڑے کا کہنا ہے کہ ہم کچھ انوکھا اور یادگارکام کرنا چاہتے تھے(فوٹو ٹوئٹر)

اصلا نے ناظرین کو بتایا ’ہم کچھ انوکھا اور یادگارکام کرنا چاہتے تھے تاکہ آئندہ بھی ہم سب اس کو دیکھ سکیں اور بطور فیملی ہم نے کیا بنایا اسے یاد رکھیں۔‘
انس نے مزید کہا ’میں روزانہ  اصالہ سے پوچھتا ہوں، ہم کون ہیں جو برج خلیفہ پر (جھلکتے) ہیں، ہم اور کوئی کیوں نہیں؟‘
اس کے بعد جوڑے نے اپنے حامیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ’آپ کے بغیر  ایسا کچھ بھی ممکن نہیں ہوتا۔‘

شیئر: