Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رواں سال چوتھی مرتبہ چاند خانہ کعبہ کے بالکل اوپر ہوگا

اس موقع پرعملی طور سے قبلے کی سمت کا تعین کیا جا سکتا ہے۔(فوٹو العربیہ)
جدہ میں فلکیاتی علوم کی سوسائٹی کے ڈائریکٹر انجینئر ماجد آل زاہرہ کے مطابق پیر 14 ستمبر کو سورج طلوع ہونے کے چند گھنٹے بعد چاند خانہ کعبہ کے عین اوپر ہو گا۔
العربیہ نیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے انجینئر ماجد نے مزید بتایا کہ رواں سال چاند کے خانہ کعبہ کے اوپر آنے کا یہ چوتھا موقع ہوگا۔

سورج طلوع ہونے کے چند گھنٹے بعد چاند خانہ کعبہ کے عین اوپر ہو گا۔(فوٹو عرب نیوز)

فلکیاتی علوم کے مطابق پیر کی صبح 09:33:54 پر چاند مکہ مکرمہ کے افق پر 895840 ڈگری کی اونچائی پر ہو گا۔
اس موقع پر چاند 13.7 فیصد روشن ہو گا اور سورج سے اس کا فاصلہ 373958 کلو میٹر ہوگا۔
انجینئر ماجد آل زاہرہ  کے مطابق اس موقع پرعملی طور پر آسان طریقے سے قبلے کی سمت کا تعین کیا جا سکتا ہے۔
 
 
دوردراز رہنے والے افراد اپنے مقامات پر  رہتے ہوئے چاند کو دیکھ کر خانہ کعبہ کی درست سمت معلوم کر سکتے ہیں۔
علاوہ ازیں 14 ستمبر پیر کے روز طلوع آفتاب سے چند گھنٹے قبل مہینے کے آخر کا چاند  زہرہ سیارے کے قریب ترین ہوگا اور اس خوبصورت منظر کو انسانی آنکھ سے باآسانی دیکھا جا سکے گا۔
جدہ کی فلکیاتی علوم کی سوسائٹی کے سربراہ کے مطابق چاند اور زہرہ آسمان میں سورج کے بعد بالترتیب دوسرے اور تیسرے روشن ترین سیارے ہیں لہذا انہیں صبح کی روشنی کے آغاز کے ساتھ ہی ایک خوب صورت منظر میں دیکھا جا سکے گا۔​
  • خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: