Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹک ٹاک کن اشتہارات پر پابندی لگائے گا؟

امریکی حکام کے مطابق کہ چینی ایپلیکیشنز امریکہ کی نیشنل سکیورٹی کے لیے خطرہ ہے (فوٹو: روئٹرز)
ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ان اشتہارات پر پابندی لگائے گی جو باڈی شیمنگ کو فروغ دیتے ہیں۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ٹک ٹاک نے بدھ کو کہا ہے کہ ان اشتہارات پر پابندی لگائی جائے گی جو فاسٹنگ ایپلیکیشنز اور وزن کم کرنے والے سپلیمنٹس کو فروغ دیتے ہیں۔
ویڈیو شیئرنگ ایپ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ان اشتہارات پر بھی پابندی عائد کی جائے گی جن میں ڈائٹ سے اور وزن کم کرنے والی پراڈکٹس سے متعلق مبالغہ آرائی ہوتی ہے۔
ٹک ٹاک چینی کمپنی بائٹ ڈانس کی ملکیت ہے اور واشنگٹن اور بیجنگ کے مابین سیاسی لڑائی کا محور ہے۔ بائٹ ڈانس امریکہ میں اپنی ایپلیکیشن کی بندش کو روکنے کے لیے کوشاں ہے۔
صدر ٹرمپ کی انتظامیہ نے اس خدشے کا اظہار کیا تھا کہ 100 ملین تک امریکی شہری جو اس اپلیکیشن کا استعمال کرتے ہیں ان کا ڈیٹا چین کی کمیونسٹ پارٹی کو دیا جاتا ہے۔
گذشتہ ہفتے امریکی حکام نے چینی ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن ’ٹک ٹاک‘ اور میسجنگ ایپ ’وی چیٹ‘ ڈاؤن لوڈ کرنے پر پابندی کرنے کا عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔

امریکی صدر نے ٹک ٹاک پر پابندی کا حکم نامہ جاری کیا تھا (فوٹو: روئٹرز)

امریکہ میں اب وی چیٹ اور ٹک ٹاک کو گوگل اور ایپل کے آن لائن سٹور سے ڈاؤن لوڈ نہیں کیا جاسکے گا۔ 
امریکی حکام کا کہنا تھا کہ چینی ایپلیکیشنز امریکہ کی نیشنل سکیورٹی کے لیے خطرہ ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹک ٹاک کے مالک ادارے ’بائیٹ ڈانس‘ پر دباؤ میں اضافہ کیا ہے کہ وہ ٹک ٹاک کو پورا یا کچھ شیئرز امریکی کمپنیوں کو فروخت کرے تاکہ اس کے حوالے سے امریکی خدشات کا خاتمہ ہو۔

شیئر:

متعلقہ خبریں