Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا وائرس کے 498 نئے کیسز،1007مریض صحت یاب

ایک ہزار 90 مریض انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیرعلاج ہیں۔(فوٹو سعودی گزٹ)
سعودی عرب میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں  کمی کا سلسلہ جاری ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے میں 498 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔
وزارت صحت کے مطابق نئے کیسز میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے اور  92 فیصد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
24ستمبر کو  498نئے مریضوں کے بعد متاثرین کی تعداد بڑھ کر 3 لاکھ 31 ہزار 857 ہو گئی ہے۔

27 شہروں میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک، ایک سامنے آئی ہے۔(فوٹو ٹوئٹر)

وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا  گیا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  ایک ہزار سات افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ اب تک 3 لاکھ 14 ہزار 793 افراد اس مرض سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز کورونا سے 30 افراد ہلاک ہوئے۔ اموات کی مجموعی تعداد چار ہزار 599 ہو چکی ہے۔
مملکت میں اس وقت ایکٹیو کیسز کی تعداد12 ہزار 465 ہے جن میں سے ایک ہزار 90 مریض انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیرعلاج ہیں۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف شہروں میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کی سب سے زیادہ تعداد  جدہ میں رہی جہاں 53 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔
الھفوف میں 50،  مکہ مکرمہ میں 46، دمام میں 38، ریاض میں 36،  بلجرشی 25،مدینہ منورہ 22، نجران 14،
القطیف 11،  المبرز 10، طائف 10 ، حائل 9 ، ادرب 9، جازان 8، ابہا ، خمیس مشیط، جبیل اور الخفجی میں 7،  7 مریض سامنے آئے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق 27 شہروں میں مریضوں کی تعداد ایک، ایک ہے جب کہ 8 شہروں میں 2، 2 اور 12  شہروں میں 3،3 اور 8 شہروں میں 4،4 افراد   کورونا وائرس  میں مبتلا پائے گئے ہیں۔
 
  • خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: