Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اردن میں پارلیمنٹ تحلیل

اردنی حکام کا کہنا ہے کہ حکومت کو ایک ہفتے میں مستعفی ہوجانا چاہیے( فوٹو عرب نیوز)
اردن کے شاہ عبداللہ نے اتوار کو پارلیمنٹ تحلیل کردی۔حکومت ایک ہفتے کے اندر مستعفی ہوجائے گی۔
روئٹرز اور اردنی خبررساں ادارے  پیٹرا کے مطابق اردنی حکام کا کہنا ہے کہ آئینی قوانین کے تحت پارلیمنٹ کی تحلیل کے بعد حکومت کو ایک ہفتے کے اندر مستعفی ہوجانا چاہیے اس سے نومبر میں انتخابات کی راہ ہموار ہوگی۔
اردن میں الیکشن کمیشن نے پارلیمنٹ کے مدت ختم ہونے پر 29 جولائی میں بیان جاری کرکے کہا تھا کہ 10 نومبر کو اردن میں پارلیمانی انتخابات ہوں گے۔ 

اردن میں پارلیمانی انتخابات  10 نومبر کو ہوں گے۔(فائل فوٹو اے ایف پی)

اردن میں پارلیمانی انتخابات 20 ستمبر 2016 کو ہوئے تھے۔ پارلیمنٹ نے اپنی چار سالہ مدت مکمل کرلی ہے۔ 
حکومت اردن نے 31 اگست 2016 کو نیا انتخابی قانون منظور کیا تھا۔ اس کے تحت ارکان پارلیمنٹ کی تعداد 150 سے گھٹا کر 130 کردی گئی جبکہ ووٹر کو امیدواروں کی فہرست میں شامل ایک سے زیادہ امیدواروں کو ووٹ دینے کا حق دیا گیا ہے۔  
گزشتہ پارلیمانی انتخابات میں 4.1 ملین ووٹروں میں سے 1.5 ملین نے ووٹ ڈالے تھے جبکہ اس سے قبل 2013 کے انتخابات میں 2.1 ملین ووٹروں نے حق رائے دہی استعمال کیا تھا۔ 

شیئر: