Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی سٹوڈنٹ ویزوں کی بحالی کا اعلان

امریکی سفارت خانے نے پاکستانیوں کے لیے سٹوڈنٹ ویزوں کی بحالی کا اعلان کر دیا ہے۔ پاکستان میں قائم امریکی سفارت خانے نے یکم اکتوبر سے پاکستانی طالب علموں کے لیے ویزے جاری کرنے کا عمل بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ  سفارت خانہ یکم اکتوبر 2020 سے اسلام آباد اور کراچی قونصلیٹ سے طالب علموں کے لیے ویزے جاری کرے گا۔
سفارت خانے نے کہا ہے کہ دیگر ویزوں کی بحالی کا عمل بھی جلد شروع کیا جائے گا اور ویزے کے خواہش مند افراد امریکی سفارت خانے کی ویب سائٹ چیک کرتے رہیں۔
اپنے بیان میں سفارتخانے کا کہنا ہے کہ امریکہ جانے والے پاکستانی طالب علموں کے لیے ویزے کا حصول یقینی اور سہل بنانا ان کی ترجیحات میں شامل ہے، اس وقت تقریبا 8000 طالب علم امریکی یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم ہیں، امریکی تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کرنے کے مزید خواہش مند طلبہ کو خوش آمدید کہتے ہیں.

سفارتخانے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس وقت تقریبا 8000 طالب علم امریکی یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم ہیں۔ فوٹو اے پی

ترجمان سفارتخانہ کا کہنا ہے حالیہ کورونا وبا کے پیش نظر امریکی سفارت خانے میں کورونا سے بچاؤ کے لیے اقدامات بھی کر لیے گئے ہیں، جس میں ماسک کا استعمال اور سماجی فاصلہ ضروری ہے۔
باخبر رہیں، اردو نیوز کو ٹوئٹر پر فالو کریں

شیئر: