کسی بھی انڈسٹری کی طرح انڈین فلم انڈسٹری میں بھی کچھ خامیاں ہیں جس کے بارے میں بات کرتے ہوئے اداکار اکشے کمار نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔
'میں بھرے دل کے ساتھ آج آپ سے بات کر رہا ہوں۔ گذشتہ کچھ ہفتوں سے میں کچھ کہنا چاہ رہا ہوں لیکن ہر طرف اتنی منفی سوچ ہے کہ مجھے سمجھ نہیں آیا کہ کیا کہوں، کتنا کہوں اور کس سے کہوں۔'
مزید پڑھیں
-
'پہلے بھی کہتے تھے کہ بالی وڈ بُری جگہ ہے'Node ID: 499241
-
بالی وڈ اداکار نشہ کرتے ہیں: کنگنا رناوتNode ID: 501786
-
بالی وڈ کے ’شو مین‘ فیروز خان: 'ابھی میں زندہ ہوں'Node ID: 507116
انہوں نے مزید کہا کہ 'ہم ستارے تو کہلائے جاتے ہیں لیکن وہ آپ (ناظرین) ہیں جنہوں نے بالی وڈ کو وہ بنایا جو وہ ہے، اپنے پیار سے۔ ہم صرف ایک صنعت نہیں ہیں۔ فلموں کے ذریعے ہم نے انڈین ثقافت اور اقدار کو فروع دیا ہے۔ فلموں نے ملک میں لوگوں کے جذبات کی ترجمانی کی ہے، چاہے وہ کسی نوجوان کا غصہ ہو، بدعنوانی ہو یا بے روزگاری۔ تو آج اگر آپ غصہ ہیں تو ہم وہ غصہ قبول کرتے ہیں۔'
اکشے کمار کا کہنا ہے کہ سُشانت سنگھ کی موت کے بعد فلم انڈسٹری کے بہت سارے سچ سامنے آئے۔ انہوں نے بالی وڈ میں کچھ افراد کے نشہ کرنے کے مسئلے کا بھی ذکر کیا۔
واضح رہے کہ سُشات سنگھ کی موت کی وجوہات سے متعلق کئی قیاس آرائیاں سامنے آئیں۔ ان پر نشہ کرنے کا بھی الزام لگایا گیا، جس کے بعد کچھ بالی وڈ اداکاروں کی نشہ کرنے پر تحقیقات بھی ہوئیں۔
اکشے کمار نے کہا کہ 'سُشانت سنگھ راجپوت کی اچانک موت کے بعد، بہت سے مسئلے سامنے آئے جنہوں نے ہمیں اتنی ہی تکلیف دی جتنی آپ کو دی۔'
انہوں نے مزید کہا کہ 'ان مسائل نے ہمیں انڈین فلم انڈسٹری کی خامیوں پر غور کروایا جیسا کہ منشیات کے بارے میں اب بات ہو رہی ہے۔ بالی وڈ میں نارکوٹکس اور ڈرگز کا مسئلہ موجود ہے لیکن یہ کہنا کہ اس میں ہر کوئی ملوث ہے یہ درست نہیں ہوگا۔ ڈرگز کا مسئلہ قانونی ہے اور مجھے یقین ہے کہ جو بھی کارروائی ہمارے قانون نافذ کرنے والے ادارے آج کررہے ہیں وہ صحیح ہوں گے۔ اس کے علاقہ انڈسٹری میں ہر کوئی تحقیقات کے لیے ان کے ساتھ تعاون کرے گا۔'
Bahot dino se mann mein kuch baat thi lekin samajh nahi aa raha tha kya kahoon, kisse kahoon. Aaj socha aap logon se share kar loon, so here goes... #DirectDilSe pic.twitter.com/nelm9UFLof
— Akshay Kumar (@akshaykumar) October 3, 2020