Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سُشانت سنگھ کیس میں ریا چکرورتی کی مشروط ضمانت

گذشتہ ماہ تحقیقات ریا چکربورتی کو گرفتار کیا گیا تھا: فوٹو انسٹاگرام
بالی وڈ اداکار سشانت سنگھ کی موت کے کیس میں ان کی گرل فرینڈ اور اداکارہ ریا چکرورتی کو بمبے ہائی کورٹ نے ضمانت دے دی ہے۔
بدھ کو ان کے بھائی شووک چکرورتی کو ضمانت نہیں مل سکی اور ان کی درخواست مسترد کر دی گئی۔
لیکن سشانت کے گھر میں کام کرنے والے سیموئل میرانڈا اور دیپیش ساونت کو بھی ضمانت دی گئی ہے جبکہ عدالت نے ڈرگ ڈیلر پریہاک کو ضمانت دینے سے انکار کر دیا۔
خبر رساں ادارے اے این آئی کے مطابق ریا کو مشروط ضمانت دی گئی ہے۔
خیال رہے کہ ریا چکرورتی اور ان کے بھائی کو انڈیا میں منشیات کے روک تھام کے ادارے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے منشیات کے معاملے میں گرفتار کیا تھا۔
عدالت نے ریا چکرورتی کو ایک لاکھ روپے پرسنل بانڈ کی شرط پر ضمانت دی ہے۔ اس کے ساتھ بمبے ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ انھیں گریٹر ممبئی سے باہر جانے کے لیے جانچ کرنے والے آفیسر کو مطلع کرنا ہوگا۔
اس کے علاوہ انھیں پاسپورٹ جمع کرنے کے لیے بھی کہا گیا ہے کیونکہ عدالت کی اجازت کے بغیر وہ ملک سے باہر نہیں جا سکتی ہیں۔
اس سے قبل ایک خصوصی عدالت نے منشیات کی روک تھام کے قانون کے تحت ریا چکرورتی کی قانونی تحویل میں رہنے کی مدت 20 اکتوبر تک بڑھا دی تھی۔
باخبر رہیں، اردو نیوز کو ٹوئٹر پر فالو کریں

شیئر: