Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شوہر بیوی سے کیا چھپاتے ہیں اور کیوں؟ 

تحقیق کے مطابق بیوی کے بارے میں اپنے حقیقی جذبات کو چھپانے کی کوشش کی جاتی ہے: فائل فوٹو: فریپک
ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے بہت سے معاملات میں شوہر بیوی سے زیادہ اپنی چیزیں چھپانے کے عادی ہیں۔ 
کئی ایسے معاملات ہیں جنہیں مرد حضرات اپنی بیویوں سے چھپانے کی کوشش کرتے ہیں ۔ 
اس کے کئی اسباب ہو سکتے ہیں جن میں اپنی انا اور خود داری کو راضی کرنا یا گھریلو جھگڑوں سے بچنا یا بیوی کو خوش کرنا یا اس کے سامنے معیاری شکل میں نظر آنا شامل ہے۔ 
سیدتی میگزین میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق ذیل میں چند ایسی چیزیں ہیں جو مرد اپنی بیویوں سے چھپانے کی کوشش کرتے ہیں: 
بہت سے مرد رونے کی شدید خواہش کو اپنی بیوی سے چھپانے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ بیوی کے سامنے کمزور نظر نہ آئیں۔ 
بیوی کے سامنے کسی دوسری خاتون کی کسی بھی حوالےسے تعریف نہیں کرتے ہیں حالانکہ دل میں وہ اس خاتون کی کسی بھی خوبی کا معترف کیوں نہ ہو۔ 
بیوی کے بارے میں اپنی حقیقی جذبات کو چھپانے کی کوشش کی جاتی ہے۔
بیوی کو کسی خامی کو اس کے سامنے ظاہر نہیں کرتے بلکہ بعض اوقات  اس کا بات کا اظہار کسی مناسب موقع کے لیے رکھ چھوڑتے ہیں۔ 
بیوی کے غصے کے وقت اپنی حقیقی رائے کا اظہار نہیں کرتے۔ بچوں کے متعلق یا گھر کے کسی مسئلے کے حوالے سے صحیح بات نہیں کرتے تاکہ جھگڑے سے بچ جائیں۔ 
جب مالی بحران سے گزر رہے ہوں تو اس کی کیفیت کو بیوی سے چھپا یا جاتا ہے تاکہ اس کے سامنے شوہر کی شبیہ خراب نہ ہو۔
باخبر رہیں، اردو نیوز کو ٹوئٹر پر فالو کریں

شیئر:

متعلقہ خبریں