Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی پابندیوں سے ایران کو ’سنگین معاشی نقصان‘

'پابندیوں کی وجہ سے بہت سی نجی کمپنیاں خوفزدہ ہوگئی ہیں جو کہ ایران کے لیے مزید مسئلہ بن گیا ہے۔' فائل فوٹو: اے ایف پی
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ’امریکی حکومت کی ایران کے خلاف لگائی گئی حالیہ پابندیاں اس کی معیشت کو سب سے زیادہ متاثر کر رہی ہیں۔‘
عرب نیوز کے مطابق ریڈیو فردا کی ایک رپورٹ میں ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیبزادے کا کہنا تھا کہ 'ان فیصلوں اور پابندیوں نے ایران کا سنگین مالی نقصان کیا ہے۔'
پابندیاں عائد کرنے والے امریکہ کے غیر ملکوں اثاثوں کے کنٹرول کے دفتر نے  ایران کے ان 18 بینکوں کو ہدف بنایا ہے جن کی نشاندہی اس طرح کی گئی ہے کہ وہ 'ایک اضافی ذریعہ ہیں جو ایرانی حکومت کی اشتعال انگیز سرگرمیوں کے لیے فنڈز فراہم کرتا ہے۔‘
یہ بینک ایران کی مالی صنعت کی نمائندگی کرتے ہیں۔
امریکہ کے اس اقدام سے اتوار کو ایران کا ریال امریکی ڈالر کے مقابلے مزید گر کر ایک ڈالر کے بدلے تین لاکھ 17 ہزار ریال ہوگیا۔
رواں برس ایران کی کرنسی نے اپنی قدر 57 فیصد تک کھو دی ہے اور ملک کی معیشت کو مزید نقصان کورونا وائرس کے نتیجے میں ہونے والے بحران کی وجہ سے ہوا ہے جس کے پانچ لاکھ سے زائد کیسز خطے میں سب سے زیادہ ہیں۔

رواں برس ایران کی کرنسی نے اپنی قدر 57 فیصد تک کھو دی ہے۔ فائل فوٹو: اے ایف پی

ترجمان کا کہنا تھا کہ ' ایران کے لوگ کسی شک و شبے میں نہ رہیں، ہم ہر نقصان کا ازالہ کروائیں گے۔'
ریڈیو فردہ نے ایران کے ایک افسر کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ، 'ایران کو پہنچائے جانے والے نقصان کے بارے میں عالمی عدالت انصاف میں پیش کیے جانے والے بل میں لکھا گیا ہے۔'
ترجمان نے اس بات کا اعتراف کیا کہ پابندیوں کی وجہ سے بہت سی نجی کمپنیاں خوفزدہ ہوگئی ہیں جس کی وجہ سے ایران کے لیے مزید مشکلات کھڑی ہو گئی ہیں۔ 

شیئر: