Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خروج و عودہ کی مدت شمار کرنے کا طریقہ کار کیا ہے؟

سعودی محکمہ پاسپورٹ نےاس حوالے سے بیان جاری کیا ہے۔( فوٹو ٹوئٹر)
سعودی محکمہ پاسپورٹ نے خروج و عودۃ (ایگزٹ ری انٹری) ویزے کی مدت شمار کرنے کا طریقہ کار کے حوالے سے بیان جاری کیا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب میں مقیم ایک غیرملکی نے استفسار کیا تھا کہ ’ خروج و عودہ ویزا نکلوایا ہے اس کا دورانیہ 150 دن کا ہے۔
یہ جاننا چاہتا ہوں کہ میرے ویزے کی میعاد اس کے اجرا کی تاریخ سے شروع ہوگی یا سعودی عرب سے سفر کی تاریخ سے شمار کی جائے گی‘؟ 
محکمہ پاسپورٹ نے ٹوئٹر پر جواب دیتے ہوئے واضح کیا کہ اگر خروج وعودہ ویزے کی میعاد مہینوں کے حساب سے مقرر ہو مثلا 60، 90 یا 120 دن تو ایسی صورت میں اجرا کی تاریخ سے تین ماہ کے اندر سفر کیا جاسکے گا اور ویزے کی مدت سفر کی تاریخ سے جوڑی جائے گی تاہم اگر خروج وعودہ ویزے کے دن متعین ہوں یا اس میں یہ تحریر ہو کہ فلاں تاریخ سے قبل واپس آنا ہے تو ایسی صورت میں دن اور واپسی کی متعینہ تاریخ کی پابندی کرنا ہوگی۔ 

شیئر: