Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الجزائر کے صدر پانچ دن کے لیے ہاوس آئسولیشن میں

ہاوس آئسولیشن کے دوران گھر سے دفتری امور انجام دیں گے( فائل فوٹو اے ایف پی)
الجزائر کے 75 سالہ صدرعبدالمجید تبون کا کورونا وائرس کے باعث پانچ دن کے لیے ہاوس آئسولیشن میں چلے گئے ہیں۔
عاجل ویب کے مطابق صدر الجزائر نے ہاوس آئسولیشن سے ٹوئٹر پر قوم کے نام پیغام جاری کرکے کہا  کہ ’میری صحت تسلی بخش ہے۔ ہاوس آئسولیشن کے دوران گھر سے دفتری امور انجام دیتا رہوں گا۔ اس کا فیصلہ معالجین کے مشورے پر کیا گیا ہے‘۔
الجزائری ایوان صدارت نے بیان میں کہا  کہ’ صدر الجزائر پانچ دن کے لیے ہاوس آئسولیشن میں چلے گئے ہیں۔ یہ فیصلہ اس لیے کیا گیا کہ ایوان صدارت اور ایوان وزارت عظمی کے کئی عہدیداروں میں کورونا کی علامتیں ظاہر ہو گئی تھیں‘۔
صدر کے معالجین نے صدر جمہوریہ کو مشورہ دیا کہ وہ رضاکارانہ طور پر خود کو قرنطینہ کرلیں۔
الجزائری وزیر صحت نے اس سے قبل بیان میں کہا تھا کہ ملک میں کورونا وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد دیگر ملکوں کے مقابلے میں کم ہوتی جا رہی ہے۔ کورنا کے مقابلے میں ہارٹ اٹیک اور ٹریفک حادثات میں مرنے والے زیادہ ہیں۔
الجزائر میں اب تک 55 ہزار کورونا کی تصدیق کی گئی ہے جبکہ دو ہزار کے قریب اموات ہوئی ہیں۔

شیئر: