Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریٹیل ڈیل، ریلائنس نے ایمیزون کا دباو مسترد کردیا

انڈیا کی مارکیٹ میں غلبہ حاصل کرنے کی طویل جنگ جاری ہے (فوٹو سوشل میڈیا)
امریکی آن لائن ٹائٹن کےاعتراضات اور ایک ثالثی پینل کی جانب سے معاہدے کو معطل کرنے کے باوجود انڈین کانگلومریٹ ریلائنس نے ڈومیسٹک ریٹیل فیوچر گروپ کے حصول میں تاخیر کے لیے ایمیزون کے دباؤ کو مسترد کر دیا ہے۔
انڈیا کی مارکیٹ میں غلبہ حاصل کرنے کی طویل جنگ میں یہ تازہ ترین واقعہ ہے جو ایشیا کے سب سے مالدار آدمی مکیش امبانی اور دنیا کے سب سے دولت مند آدمی اور ایمیزون کے مالک جیف بیزوس کے درمیان جاری ہے۔
ایمیزون جس کے پاس فیوچر گروپ کی فرموں میں سے ایک کمپنی کے حصص تھے اور جس میں اطلاعات کے مطابق فلیگ شپ کمپنی میں خریداری کا آپشن شامل تھا کا دعویٰ ہے کہ اگست میں اعلان کردہ 3.4 بلین ڈالر کے ریلائنس معاہدے کی خلاف ورزی تھی۔
ایمیزون کی درخواست کے بعد ثالثی پینل کی جانب سے معاہدے کو روکنے کا حکم دینے کے بعد ریلائنس نے اتوار کو کہا کہ اس کے باوجود وہ ’اپنے حقوق کو نافذ کرے گا،سکیم کے معاملے میں لین دین کو مکمل کرے گا اور فیوچر گروپ کے ساتھ معاہدے کو بغیر کسی تاخیر کے مکمل کرے گا۔‘
ریلائنس کے ذیلی ادارے آر آر وی ایل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے فیوچر گروپ خریدنے پر اتفاق کرنے سے پہلے ’مناسب قانونی مشورے‘ کی پیروی کی ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ معاہدہ ’انڈین قانون کے تحت مکمل طور پر قابل عمل ہے۔‘

ثالثی پینل کے پاس حتمی فیصلہ دینے کے لیے 90 دن ہیں۔(فائل فوٹو اے ایف پی)

ریلائنس،ایمیزون اور والمارٹ کے تعاون سے چلنے والی فلپکارٹ کو انڈیا کی منافع بخش آن لائن مارکیٹ میں حصہ لینے کے لیے جنون آمیز مقابلے میں بند کر دیا گیا ہے۔
فیوچر گروپ کے حصول سے جو انڈیا کے سب سے مشہور سپر مارکیٹ برانڈز جیسے بگ بازار کا مالک ہے انتہائی مسابقتی ای کامرس سیکٹر میں ریلائنس کی موجودگی کو تقویت بخشے گا۔
ثالثی پینل کے پاس ریلائنس فیوچر ڈیل کے بارے میں حتمی فیصلہ دینے کے لیے 90 دن ہیں۔

شیئر: