Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موسم سرما کی بارش کا آغاز، منگل تک سلسلہ چلے گا

شاہراوں پر سفر کرنے والے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ (فوٹو سبق)
سعودی عرب میں شہری دفاع کا کہنا ہے کہ مختلف علاقوں میں سنیچر سے شروع ہونے والی بارش کا سلسلہ منگل تک جاری رہے گا۔ شاہراوں پر سفر کرنے والے خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ 
محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری رپورٹ کے حوالے سے شہری دفاع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے مختلف شہروں میں موسم سرما کی بارش کا آغاز ہو گیا ہے۔ مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، تبوک اور الجوف ریجنز میں کہیں ہلکی جبکہ کہیں تیز گرج چمک کے ساتھ بارش ہو نے کا امکان ہے۔ 

نشیبی علاقوں میں سیلابی ریلے کا بھی خدشہ ہے(فوٹو عاجل)

جن علاقوں میں تیز بارش کی توقع ہے وہاں نشیبی علاقوں میں سیلابی ریلے کا بھی خدشہ ہے جبکہ پہاڑی سلسلے میں واقع وادیاں ان سیلابی ریلوں سے شدید متاثر ہو سکتی ہیں۔ 
محکمہ موسمیات کی رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ شمالی حدود کا علاقہ، عسیر، الباحہ، جازان اور حائل میں بھی درمیانے درجے کی بارش کا امکان ہے جبکہ بعض مقامات پر تیز ہوائیں بھی چلیں گی۔ 
شہری دفاع کا کہنا ہے کہ لوگ نشیبی مقامات خاص طور پر جہاں پانی جمع ہو کر سیلابی کیفیت اختیار کرلیتا ہے سے دور رہیں تاکہ کسی قسم کی مشکلات کا شکار نہ ہوں۔  

درختوں اور سائن بورڈز کے قریب نہ ٹہریں۔(فوٹو عاجل)

ان علاقوں میں جہاں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے وہاں لوگوں کو چاہے کہ وہ درختوں اور سائن بورڈز کے قریب نہ ٹہریں۔ روایتی مکانوں میں رہنے والے اپنے گھروں کی بجلی کی وائرنگ درست رکھیں تاکہ کرنٹ لگنے کے محفوظ رہیں۔ 
شاہراہوں پر سفر کرنے والے خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے گاڑیوں کے وائپرز کو ضرور درست رکھیں کیونکہ ہائی وے پر ہونے والی بارش میں خراب وائرپر حادثات کا سبب بنتے ہیں۔ 
یاد رہے کہ محکمہ موسمیات نے سنیچر کو جازان، عسیر، باحہ اور تبوک میں پہلے گرد آلود ہوائیں چلنے اور اس کے بعد گرج چمک کے ساتھ بارش کی پش گوئی کی تھی۔ 

شیئر: