Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منفرد اقامہ ہولڈر کی اولاد کے لیے فوائد کیا ہیں؟

منفرد اقامہ مرکز نے مقرر فوائد واضح کیے ہیں۔( فوٹو اخبار24)
سعودی عرب میں منفرد اقامہ مرکز نے فیملی کے سربراہ کو منفرد اقامہ ملنے کی صورت میں اس کی اولاد کے لیے مقرر فوائد واضح کیے ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق منفرد اقامہ مرکز نے بتایا ہے کہ اگر منفرد اقامہ ہولڈر کی اولاد کی عمر اکیس برس سے کم ہے تو ایسی صورت میں انہیں منفرد مقیم کارڈ حاصل کرنے کا حق ہوگا اور منفرد اقامے کی متعدد سہولتوں سے فائدہ اٹھائیں گے۔

مزید معلومات کےلیے مرکزکے ٹول فری نمبر سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ (فوٹو اخبار24)

منفرد اقامہ مرکز نے مزید کہا کہ اگر اولاد کی عمر اکیس برس سے زیادہ ہوگی تو ایسی صورت میں پچیس برس کی عمر تک منفرد اقامہ ہولڈر کے ماتحت ہوں گے بشرطیکہ ملازم نہ ہوں۔
منفرد اقامہ مرکز کا کہنا ہے کہ جو لوگ مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہوں تو مرکزکے ٹول فری نمبر سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں منفرد اقامہ کی دو اقسام متعارف کرائی گئی ہیں، پہلی قسم زندگی بھر کے لیے منفرد اقامہ ہے جس کی ایک مرتبہ فیس 8 لاکھ ریال ہے جبکہ دوسری قسم سالانہ تجدید کے قابل منفرد اقامہ ہے جس کی سالانہ فیس ایک لاکھ ریال ہے۔

شیئر: