Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طائف میونسپلٹی کی زنانہ ٹیم نے مشہور ریستوران بند کرادیا

’ریستوران میں کام کرنے والا عملہ ذاتی صفائی کا اہتمام نہیں کرتا‘ ( فوٹو: سبق)
طائف میونسپلٹی کی زنانہ ٹیم نے شہر کا مشہور ریستوران صفائی کے فقدان کے باعث سربمہر کردیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کےمطابق ریستوران میں عمومی صفائی کے علاوہ کھانے پینے کی اشیا کو غیر معیاری طریقے سے ذخیرہ کیا ہوا تھا ۔
میونسپلٹی نے کہا ہےکہ ’خواتین اہلکاروں کے تفتیشی دورے کے نتیجے میں معلوم ہوا کہ ریستوران میں کام کرنے والا عملہ ذاتی صفائی کا اہتمام نہیں کرتا‘۔
’کارکن کھانا تیار کرنے کے لیے صاف برتن استعمال نہیں کرتے، علاوہ ازیں گوشت کو کھلی جگہوں پر رکھا گیا تھا‘۔
’بعض کارکنوں کے باس بلدیہ کا کارڈ نہیں تھا جبکہ بعض کا کارڈ ختم ہوچکا تھا‘۔
’متعدد خلاف ورزیاں جمع ہونے پر مذکورہ ریستوران کو سربمہر کردیا گیا ہے اور مالک کو متعلقہ ادارے سے رجوع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے‘۔

شیئر: