Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 سعودی نوجوان رضا کار خود کو منوا رہے ہیں

 ٹیم 350 سے زیادہ لڑکوں اور لڑکیوں پر مشتمل ہے۔ (فوٹو العربیہ)
 سعودی لڑکے اور لڑکیاں امدادی رضا کار کی حیثیت سے اپنی حیثیت منوا رہے ہیں۔ 350 رضا کاروں نے مکہ مکرمہ ریجن کی وایوں اور گھاٹیوں، کوہستانی علاقوں، دشوار گزار مقامات اور سمندر میں پھنسے ہوئے لوگوں کو بچا کر انسانیت نوازی کی مثالیں پیش کی ہیں۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق امدادی ٹیم کے کمانڈر محمد داغستانی نے بتایا کہ رضا کاروں کی ٹیم 350 سے زیادہ لڑکوں اور لڑکیوں پر مشتمل ہے۔ 

 رضا کاروں کی ٹیم میں کئی گروپ شامل ہیں۔(فوٹو العربیہ)

اس میں کئی گروپ شامل ہیں۔ ہر گروپ اپنی فیلڈ میں انسانی خدمات انجام دے رہا ہے۔ مثلا غوطہ خور، فور ویل گاڑیوں کے مالکان، امدادی گروپ اور صحرا میں قدموں کے نشانات سے لاپتہ افراد کو تلاش کرنے والا گروپ قابل ذکر ہیں۔  
داغستانی نے بتاایا کہ ہماری ٹیم  متعدد لاپتہ اور پھنسے ہوئے لوگوں کو یقینی موت سے بچانے میں کامیاب ہوگئی۔ حال ہی میں الشفا کے دشوار گزار کوہستانی علاقے میں ایک لاپتہ شہری کو تلاش کیا ہے۔ 

رضاکا ر پیشہ وارانہ انداز میں خدمات انجام دے رہے ہیں(فوٹو العربیہ)

ٹیم کے ارکان متعلقہ اداروں  کے تعاون سے سترہ کلو میٹر کا سفر طے کرکے لاپتہ شہری تک پہنچ گئے تھے۔ 
ٹیم میں شامل رضاکا ر پیشہ وارانہ انداز میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ٹیم ایسے نوجوانوں کو خوش آمدید کہتے  ہیں جو امداد اور تلاش کے شعبے میں کوئی مہارت، سرکاری اور انفرادای طور پر مدد کا جذبہ رکھتے ہوں۔ 

شیئر: