Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میرے ووٹ بائیڈن کو منتقل کیے گئے: ٹرمپ

ٹرمپ اور ریپپلکن پارٹی کی جانب  انتخابی مہم میں دھاندلی کے الزامات کا سلسلہ جاری ہے۔(تصویر : اے ایف پی)
ڈیموکریٹک امیدوار جو بائیڈن کی فتح کے بعد ٹرمپ اور ریپپلکن پارٹی کی جانب  انتخابی مہم میں دھاندلی کے الزامات کا سلسلہ جاری ہے۔
ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کچھ اعداد و شمار شیئر کرتے ہوئے ایک بار پھر یہ الزام عائد کیا کہ ان کے ووٹوں کو باقاعدہ طور پر چوری کیا گیا ہے۔
تاہم امریکی الیکشن حکام نے اس الزام کی تردید کر دی ہے۔
اس سے قبل امریکا میں صدارتی انتخاب کے ووٹوں کی گنتی کے عمل کے دوران بھی انہوں نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’اگر آپ قانونی ووٹوں کی گنتی کریں تو میں آسانی سے جیت جاؤں گا، وہ انتخابات میں دھاندلی کی کوشش کر رہے ہیں اور ہم ایسا نہیں ہونے دے سکتے ہیں‘۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق امریکی وفاقی اور ریاستی انتخابات کے سینئر عہدیداروں نے جمعرات کو اس حوالے ایک بیان میں کہا کہ ‘اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ صدارتی انتخابات میں ووٹ کھوئے یا بدلے گئے یا ووٹنگ کا نظام خراب ہے۔‘
ملک بھر میں انتخابی سلامتی کے ذمہ دار سرکاری عہدیداروں نے صدر ٹرمپ اور ریبپلکن کے جانب سے کیے جانے والےالزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی میں تین نومبرکو ہونے والے صدارتی الیکشن تاریخ کے محفوظ ترین الیکشن تھے۔
الیکشن انفراسٹرکچر گورنمنٹ کوارڈینیٹنگ کونسل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ’ اگرچہ ہم جانتے ہیں کہ ہمارے انتخابات کے عمل کے بارے میں غلط معلومات حاصل کرنے کے بہت سے بے بنیاد دعوے اور مواقع موجود ہیں مگر ہم یقین دلاتے ہیں کہ ہمیں اپنے انتخابات کی سلامتی اورشفافیت  پر مکمل اعتماد ہے اور آپ کو بھی ہونا چاہیے‘
یہ بیان ٹرمپ کی جانب سے کی گئی ٹویٹ کے چند گھنٹے بعد دیا گیا۔
ٹرمپ کی جانب سے ٹویٹ کی جانے والی ایک بے بنیاد بیان میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ انتخابی سامان مہیا کرنے والی ایک کمپنی نے 2.7 ملین ووٹس ڈیلیٹ کر دیے اور  پنسلوانیا سمیت کئی ریاستوں میں سینکڑوں ووٹوں کو بائیڈن کے حق میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
ڈومینین ووٹنگ سسٹم کمپنی اور  ریاست پنسلوانیا کے سرکاری محکموں کے جانب سے ٹرمپ کے دعوؤں کی تردید کر دی گئی ہے۔
الیکشن حکام کی جانب سے الزامات کی تردید کے باوجود ، ووٹوں سے متعلق افواہوں اور ٹوئٹس  کے ذریعے ٹرمپ نے انٹرنیٹ کو بھر دیا ہے ریپبلکن پارٹی اور ٹرمپ کی جانب سے کی جانے والی اس مہم کے ذریعے الکیشن بے ضابطگیوں سے متعلق کئی کیسز فائل کیے گئے ہیں۔
انتخابی عہدیداروں کی جانب سے کہا گیا ہے 2020 کی صدارتی دوڑ میں قریب ترین نتائج کے حامل تمام ریاستوں کے پاس ہر ووٹ کا کاغذی ریکارڈ موجود ہیں اور ضرورت پڑنے پر ہر بیلٹ کو گننے کی صلاحیت بھی موجود ہے‘
بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر مہیں انتخابی عہدیدار اس نمبروں کی تصدیق سے قبل اپنے ریاستی اور مقامی تنائج کے جائزہ لے رہے ہیں اور ڈبل چیکنگ کا عمل بھی جاری ہے۔

شیئر: