Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صدر ٹرمپ کو ’بھرپور مقابلہ' کرنے کا مشورہ

بائیڈن نے پنسلوینیا میں جیت کے ساتھ الیکٹورل کالج کے مطلوبہ 270 ووٹ حاصل کیے (فوٹو: اے ایف پی)
امریکی کانگریس میں ری پبلکن پارٹی کے ایک ممتاز رکن نے موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر زور دیا ہے کہ وہ بھرپور مقابلہ کریں اور نومنتخب صدر جو بائیڈن سے شکست قبول نہ کریں۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ری پبلکن پارٹی کے ارکان کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کی جانب سے فراڈ کے الزامات پر بھی تحقیقات ہونی چاہییں۔
تاہم ری پبلکن پارٹی کے دیگر ارکان کا کہنا ہے کہ قانونی چیلنجوں کا جائزہ لیا جانا چاہیے۔
جنوبی کیرولائنا کی سینیٹر لنڈسے گراہم کا فاکس نیوز پر کہنا تھا کہ 'اگر جو بائیڈن جیتتے ہیں تو ہم ان کے ساتھ کام کریں گے لیکن ڈونلڈ ٹرمپ ہارے نہیں ہیں۔'
ان کا مزید کہنا تھا کہ 'صدر صاحب ہار مت مانیے۔'
اس سے قبل پرائم ٹائم پر فتح کے بعد کیے جانے والے پہلے خطاب میں نو منتخب صدر جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ وہ امریکہ کی روح کو بحال کرنے کے لیے صدر بننا چاہتے تھے۔
امریکی خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ امریکہ کو پوری دنیا میں ایک بار پھر قابل احترام بنانا چاہتے ہیں اور اپنی قوم کو متحد کرنے کے خواہاں ہیں۔
واضح رہے کہ ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار جو بائیڈن کی جیت کا اعلان 3 نومبر کو انتخاب ختم ہونے کے تین غیر یقینی دنوں کے بعد کیا گیا۔
جو بائیڈن نے ریاست پنسلوینیا میں صدر ٹرمپ کو شکست دینے کے ساتھ ہی الیکٹورل کالج کے مطلوبہ 270 ووٹ حاصل کیے۔

شیئر: