Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان کی سعودی سفارت خانے میں فائرنگ کی مذمت

بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سعودی سفارت خانے پر حملے کے بعد ہالینڈ حکام کے فوری اقدامات کو سراہتا ہے.(فوٹو: ٹوئٹر)
پاکستان  نے ہالینڈ کے دارالحکومت ہیگ میں واقع سعودی سفارت خانے میں فائرنگ کے واقعے کی مذمت کی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری  کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سعودی سفارتخانے پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتا ہے۔

 

ترجمان کا کہنا ہے کہ ’سعودی سفارت خانے کو نشانہ بنانے کی شرمناک حرکت میں تمام عالمی قوانین اور اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔‘
بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سعودی سفارت خانے پر حملے کے بعد ہالینڈ حکام کے فوری اقدامات کو سراہتا ہے۔ امید ہے کہ ملوث افراد کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔‘
زاید حفیظ نے کہا کہ پاکستان سعودی کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتاہے۔ ’پاکستان سعودی عرب کی حفاظت اور سلامتی کو درپیش کسی بھی خطرے کے خلاف سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے۔‘

شیئر: