Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں کورونا سے مزید 17 ہلاکتیں

پاکستان میں کورونا سے ہونے والی ہلاکتیں سات ہزار سے تجاوز کر گئی ہے (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان میں  کورونا کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور گذشتہ 24   گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے دو ہزار 165 کیسز سامنے آئے۔
سینیچر کی صبح نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا سے مزید 17 افراد ہلاک ہوگئے۔
پاکستان میں اب تک کورونا سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد تین لاکھ 54 ہزار 461 ہوگئی ہے۔ اس وبا سے اب تک ملک میں سات ہزار 109 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

 

این سی او سی کے مطابق اس وقت ملک میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 24 ہزار 938 ہے۔
ملک میں کورنا سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد تین لاکھ 22 ہزار 414 ہے۔
  کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ سندھ ہے جہاں اب تک ایک لاکھ 53 ہزار 873 افراد اس بیماری سے متاثر ہوئے ہیں۔ سندھ میں کورونا سے اب تک دو ہزار 722 مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔
پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ نو ہزار 309 ہے جب کہ اس وبا سے اب تک دو ہزار 462 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 41 ہزار 723 اور ایک ہزار 305 اموات ہوئی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر صوبہ سندھ ہوا ہے (فوٹو: اے ایف پی)

اسلام آباد میں اب تک 23 ہزار 533 افراد اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 253 ہے۔
بلوچستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 16 ہزار 328 جب کہ اموات 155 ہیں۔
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد پانچ ہزار 261 اور اموات 119 ہے جب کہ گلگت بلتستان میں مریض چار ہزار 434 اور اموات 93 ہیں۔

شیئر: