Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں کورونا سے مزید 37 افراد ہلاک

این سی او سی کے مطابق اس وقت ملک میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 32 ہزار 788 ہے (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ جاری ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 37 افراد ہلاک ہوئے۔
بدھ  کی صبح نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے دو ہزار 208 نئے کیسز سامنے آئے۔
پاکستان میں اب تک کورونا سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد تین لاکھ 63 ہزار 380 ہوگئی ہے۔ اس وبا سے اب تک ملک میں سات ہزار 230 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

 

این سی او سی کے مطابق اس وقت ملک میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 32 ہزار 788 ہے۔ ملک میں کورنا سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد تین لاکھ 25 ہزار 788 ہے۔
  کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ سندھ ہے جہاں اب تک ایک لاکھ 57 ہزار 432 افراد اس بیماری سے متاثر ہوئے ہیں۔ سندھ میں کورونا سے اب تک دو ہزار 760 مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔
پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 11 ہزار 626 ہے جب کہ اس وبا سے اب تک دو ہزار 509 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 42 ہزار 815 اور ایک ہزار 318 اموات ہوئی ہے۔
اسلام آباد میں اب تک 24 ہزار 871 افراد اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 263 ہے۔
بلوچستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 16 ہزار 529 جب کہ اموات 156 ہیں۔
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد پانچ ہزار 640 اور اموات 131 ہے جب کہ گلگت بلتستان میں مریض چار ہزار 467 اور اموات 93 ہیں۔

شیئر:

متعلقہ خبریں