Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میگھن مارکل کا بچہ ضائع ہونے کا ’ناقابل برداشت غم‘

میگھن مرکل نے بچہ ضائع ہونے کا ایسا غم قرار دیا جس پر بہت کم بات ہوتی ہے (فوٹو: ٹوئٹر)
برطانیہ کی ڈچز آف سسیکس میگھن مارکل نے قبل از ولادت بچہ ضائع ہونے کو ’ناقابل برداشت غم‘ کا موقع قرار دیا ہے۔
امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کے مطابق میگھن مارکل کا کہنا ہے کہ ’بچہ کھونے کا مطلب ایک ایسا ناقابل برداشت غم سہنا ہے جو کئی سہتے ہیں لیکن بہت کم اس پر بات کرتے ہیں‘۔
اخبار میں اپنے ایک مضمون میں انہوں نے لکھا ’مجھے اچانک درد محسوس ہوا جس کے بعد میں ہاتھ میں اٹھائے بچے سمیت فرش پر گر گئی تھی۔ اپنی پہلی اولاد کو تھامے ہوئے میں جان گئی تھی کہ میں دوسرے کو کھو رہی ہوں‘۔
انہوں نے مزید لکھا کہ ’کئی گھنٹوں بعد میں شوہر کا ہاتھ تھامے ہسپتال کے بستر میں تھی۔ ہم دونوں آنسوؤں سے بھیگے ہوئے تھے۔ ٹھننڈی سفید دیواروں کو دیکھتے ہوئے میں نے تصور کرنے کی کوشش کی کہ ہم اس صورتحال سے کیسے نبردآزما ہوں گے‘۔
میگھن نے لوگوں کے سامنے خود کو معمول کے مطابق ’بہادر چہرے‘ کے ساتھ پیش کرنے کی کوششوں کا ذکر بھی کیا۔
اپنے شوہر ہیری کے ہمراہ جنوبی افریقہ کے دورے کے دوران ایک انٹرویو میں جن ان سے پوچھا گیا کہ وہ کیسی ہیں تو ان کا جواب تھا ’بہت سے لوگ میری خیریت سے متعلق جو نہیں پوچھتے وہ پوچھنے کا بہت شکریہ‘۔
اپنے مضمون میں اس انٹرویو کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ’میں نے انٹرویو کرنے والے کو دیانت داری سے جواب دیا، اس وقت میں یہ نہیں جانتی تھی کہ میں جو کہہ رہی ہوں وہ بہت سے نئی اور سابقہ ماؤں سے متعلق ہو گا۔‘
’میرے غیرروایتی جواب نے لوگوں کو حوصلہ دیا کہ وہ بھی سچ بول سکیں لیکن یہ سچا جواب نہیں تھا جس نے میری مدد کی دراصل یہ سوال تھا جو میرے لیے معاون رہا۔‘

شیئر: