Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کی رائے ونڈ میں تدفین

والدہ کے جنازے کے لیے شہباز شریف اور ان کے بیٹے کو پیرول پر رہا کیا گیا ہے (فوٹو: فیس بک)

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور شہبار شریف کی والدہ  بیگم شمیم اختر کو لاہور میں سپرد خاک کردیا گیا۔

قبل ازیں بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ شریف میڈیکل کمپلیکس میں ادا کر دی گئی تھی۔ نماز جنازہ میں شریف خاندان کے افراد ، سیاسی شخصیات اور بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔ 

سنیچر کی صبح بیگم شمیم اختر کا جسد خاکی برطانیہ سے لاہور پہنچایا گیا۔ 
پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنان کے علاوہ دیگر اہم شخصیات بھی جنازے میں شریک ہوئیں۔
 بیگم شمیم اختر کا انتقال لندن میں ہوا تھا۔ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف علالت کی وجہ سے پاکستان میں اپنی والدہ کے جنازے میں شرکت نہیں کر سکے۔

پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنان کے علاوہ دیگر اہم شخصیات بھی جنازے میں شریک ہوئیں (فوٹو:سوشل میڈیا)

سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی والدہ کی میت شریف میڈیکل سٹی  کےسرد خانے منتقل کی گئی تھی جہاں سے ان کو جاتی امرا منتقل کیا گیا۔

شیئر: