Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

50سالہ افراد کی صحت کے لیےضروری وٹامنز

آئرن کی انسانی جسم کےلیے بڑی اہمیت ہے یہ خون میں سرخ خلیوں کی حفاظت اور ان میں بڑھوتری کا ذریعہ بنتا ہے (فوٹو: ٹوئٹر)
فارمیسی ٹائمز نے پچاس سال سے زیادہ عمر کے افراد  کی صحت کے لیے چار وٹامنز ضروری قرار دیے ہیں۔
ان وٹامنز میں کمی کی صورت میں صحت خراب ہوسکتی ہے۔ یہ وٹامنز انسان کو مکمل غذائی  سہولت فراہم کرتے ہیں اور صحت کےلیے  مفید ہوتے ہیں۔

 

ان میں وٹامن  ڈی، وٹامن بی12، کیلشیم اور آئرن شامل ہے۔ اگرچہ ’روسیا الیوم‘ ویب سائٹ کے مطابق یہ وٹامنز مکمل غذا کا متبادل نہیں ہوسکتے لیکن ان کے استعمال سے قبل ڈاکٹر سے مشورہ کرلینا چاہیے۔

وٹامن ڈی

وٹامن ڈی انسانی صحت کے لیے انتہائی ضروری ہے، اس کے متعدد فوائد ہیں۔ اس سے ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں، اور آسٹیوپوروسس کے خطرات  پیدا نہیں ہوتے۔ وٹامن ڈی کی مکمل مقدار کینسر اور دل کی بیماریوں سے بھی محفوظ رکھتی ہے۔

کیلشیم

کیلشیم انسانی جسم میں عمر بڑھنے کے ساتھ  ہڈیوں کی مضبوطی  کا ذریعہ بنتا ہے۔ یہ ہڈیوں کی کمزوری اور دیگر بیماریوں سے بھی بچاتا ہے۔ البتہ کیلشم کی وافر مقدار  صحت کے لیے بعض اوقات مسائل بھی پیدا کرسکتی ہے  اس لیے اس کے استعمال سے قبل  ڈاکٹر سے مشورہ کرلینا چاہیے۔

آئرن

آئرن کی انسانی جسم کےلیے بڑی اہمیت ہے یہ خون میں سرخ خلیوں کی حفاظت اور ان میں بڑھوتری کا ذریعہ بنتا ہے۔ اسی طرح خون کی کمی سے بھی بچاتا ہے۔ آئرن کی کمی سے بعض اوقات خون بہنے لگتا ہے اسی طرح چوٹ لگ جائے تو زخم جلدی ٹھیک نہیں ہوتا۔

وٹامن بی12

وٹامن بی12 انسانی جسم کے خلیوں خصوصا دماغی خلیوں اور ریڑھ کی ہڈی کی مضبوطی کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے۔ وٹامن بی 12 کی کمی سے الجھن اور غصہ جیسی کیفیت لاحق ہوتی ہے۔

شیئر: