Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرب فیسٹیول ایوارڈ سجل علی کے نام، ’ہمیں آپ پر فخر ہے‘

انٹرنیشنل ایوارڈ حاصل کرنے پر سجل علی کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب پذیرائی مل رہی ہے ۔ (فوٹو: ٹوئٹر)
معصومانہ انداز کے ساتھ ڈائیلاگز کی بہترین ادائیگی کر کے ہر کردار میں جان ڈال دینے والی پاکستان کی مشہور اداکارہ سجل علی کو ملک میں تو پذیرائی حاصل ہے مگر اب بین الاقوامی سطح پر بھی ان کی صلاحیتوں کا اعتراف کیا گیا ہے۔
سجل علی نے عرب فیسٹیول میں انٹرنیشل ایوارڈ حاصل کیا ہے جس پر شوبز انڈسٹری کے فنکاروں سمیت ان کے مداح بھی مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔
یوں تو سجل علی نے پاکستان میں بہت سے ایوارڈز اپنے نام کیے ہیں مگر اب اس انٹرنیشنل ایوارڈ جیتنے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں خوب سراہا جا رہا ہے۔
ٹویٹر صارف سیدہ ایمن نے سجل علی کی ایوارڈ کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے مبارکباد کی ٹویٹ کی ہے ان کا کہنا ہے کہ ’آپ صحیح معنوں میں یہ ایوارڈ کی مستحق ہیں آپ ایک انمول ہیرا ہیں اور ہمیں اس پر فخر ہے۔‘

زنیرہ خان نامی صارف نے اپنے ٹویٹ میں  لکھا کہ ’ایوارڈ ملنے پر اپنی تقریر کا آغاز اسلام علیکم سے کرنے پر ہمیں آپ پر فخر ہے۔‘

ٹوئٹر صارف رابعہ نے لکھا کہ ’کوئی بھی آپ سے زیادہ اس ایوارڈ کا مستحق نہیں۔ اس لڑکی نے پچھلے کچھ سالوں سے بہترین اداکاری کی ہے۔ ان کی سکرپٹ کی سلیکشن عمدہ ہوتی ہے۔ مجھے کوئی ایک ان کا ایسا شو بتا دیں جو اچھا نہ ہو یا جس کا سکرپٹ بہترین نہ ہو، وہ اپنے مدمقابل خود ہی ہیں۔‘

وقاص نامی صارف کا کہنا ہے کہ انھوں نے حیرت انگیز طور پر آج تک سجل علی کا کوئی ڈرامہ نہیں دیکھا مگر وہ سجل علی کو اس کامیابی پر مبارکباد دیتے ہیں۔

 

شیئر: