Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زرعی اصلاحات کا مقصد گنگاجل جتنا پاک: مودی

انڈیا میں زراعت کے شعبے میں اصلاحات سے چھوٹے پیمانے پر کام کرنے والے کسان خطرہ محسوس کر رہے ہیں۔ فائل فوٹو: اے ایف پی
انڈیا میں گذشتہ کچھ روز سے کسان قوانین کے خلاف اصلاحات سراپا احتجاج ہیں جس پر پیر کو وزیر اعظم نریندر مودی کا کہنا تھا کہ زراعت کے نئے قانونی اصلاحات کسانوں کے لیے ان کی آمدن بڑھانے کا ایک موقع ہے۔
ٹائمز آف انڈیا کے مطابق انڈین وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ وہ کسان جو اس کے خلاف ہیں انہیں بھی ان اصلاحات سے فائدہ اٹھانے کا موقع ملے گا۔
واراناسی میں اس بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جو پالیسیاں ڈرافٹ کی جارہی ہیں وہ کسانوں کو دھوکا دینے کے لیے نہیں ہیں بلکہ ان کا مقصد ’گنگاجل جتنا پاک‘ ہے۔
واضح رہے کہ خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق انڈیا کے دارالحکومت دہلی کے قریب واقع ریاستوں کے کسان گذشتہ چار دنوں سے جن اصلاحات کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں ان کے مطابق زراعت کے شعبے سے پابندیاں ختم کی جائیں گی اور کسانوں کو حکومت کی طے کردہ قیمتوں کے علاوہ اپنی کاشت فروخت کرنے کی اجازت ہوگی۔ اس کے علاوہ کاشتکاروں کو کم سے کم قیمت کی یقین دہانی کروائی جائے گی۔
تاہم چھوٹے پیمانے پر کام کرنے والے کسان ان اصلاحات کے خلاف ہیں کیونکہ ان کا کہنا ہے کہ اس کی وجہ سے انہیں بڑے پیمانے پر کاروبار کرنے والوں سے خطرہ ہوگا۔

چھوٹے پیمانے پر کام کرنے والے کسان ان اصلاحات کے خلاف ہیں کیونکہ ان کا کہنا ہے کہ اس کی وجہ سے انہیں بڑے پیمانے پر کاروبار کرنے والوں سے خطرہ ہوگا۔ فوٹو: ان سپلیش

چھوٹے پیمانے پر کام کرنے والے کسانوں کا ماننا ہے کہ وہ اہم فصلوں جیسا کہ گندم اور چاول میں حکومت کی جانب سے قیمتوں میں ملنے والی سہولت سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔
کسانوں کی نمائندگی کرنے واے اداروں کی نمائندگی کرنے والے ایک ادارے نے اتوار کو جاری ہونے والے ایک بیان میں حکومت پر یہ کہنے پر برہمی کا اظہار کیا ہے کہ حکومت کسانوں کے ساتھ مذاکرات کرے گی اگر وہ اپنے احتجاج کو سڑکوں سے ہٹا کر مقررہ سٹیڈیم پر لے جائیں۔

شیئر:

متعلقہ خبریں