Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تکیے کے غلاف اور چادروں میں بیکٹریا انسانی صحت کے لیے نقصان دہ

خوفناک بات یہ ہے کہ چہرے پر دانے بستر کی گندگی کی وجہ سے بنتے ہیں۔ (فوٹو: فری پک)
بہت سے افراد  اپنے بستر کے بارے میں لاپرواہ ہوتے ہیں لہٰذا تکیے اور چادروں کی صفائی کو غیر اہم سمجھتے ہیں۔
اس سے کئی خطرناک بیکٹریا پیدا ہوتے ہیں جو انسانی صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں۔
بزنس انسائڈر‘ کے مطابق ایک سروے میں 18 سے 25 سال کی عمر کے 55 فیصد غیر شادی شدہ مردوں نے سال میں صرف چار بار اپنے بستر کی چادر تبدیل کرنے کی تصدیق کی۔ یہ وہ بستر تھے جن میں وہ مزید سو نہیں سکتے تھے۔
ہر شخص ایک رات میں تقریبا 15 ملین جلد کے خلیات تیار کرتا ہے، لیکن وہ آپ کی چادروں میں جمع نہیں ہوتے کیونکہ دھول کے ذرے ان کو کھا جاتے ہیں۔
 
جتنا زیادہ عرصہ آپ بستر کی چادریں نہیں دھوئیں گے اسی قدر ان مخلوقات کو کھانا زیادہ ملے گا اور وہ اس کی دوبارہ نشوونما کریں گے۔ لہذا اگر آپ زیادہ عرصے تک اپنی چادریں نہیں دھوتے تو آپ سینکڑوں ہزاروں مکڑی نما مخلوقات کے ساتھ سوتے ہیں۔
بستر میں موجود گردوغبار سے کچھ پروٹین بنتے ہیں جو حساس جلد والے لوگوں کو خارش، آنکھوں کی  بیماریوں، نزلہ اور کئی جلدی بیماریوں کا سبب بنتے ہیں۔
بستر میں موجود گردوغبار ہی صرف بیماریوں کا باعث نہیں بنتی بلکہ اگر آپ لمبے عرصے تک بستر یا تکیہ نہیں دھوتے تو اس پر جراثیم کا مجموعہ تیار ہوجاتا ہے۔
ایک تحقیق کے مطابق عام تکیہ پر 16 مختلف اقسام کے جراثیم ہوتے ہیں جو اپنی نشوونما بھی کرتے ہیں ان میں سب سے عام اور انتہائی خطرناک ایسپرگیلوس فیومیگاٹس ہے۔
یہ جسم پر الرجی اور پھیپھڑوں کو نقصان پہنچانے کے ساتھ  دوسرے اعضاء کو بھی نقصان پہنچاتا ہے۔
ایک دوسری تحقیق کے مطابق بغیر دھوئے ہوئے  بستروں کی چادروں اور تکیے کے غلافوں پر پالتو جانوروں کے برتنوں سے 39 فیصد زیادہ جراثیم ہوتے ہیں۔

ماہرین ہفتہ میں ایک بار گرم پانی سے بستر اور تکیہ کی چادروں کو دھونے کا مشورہ دیتے ہیں (فوٹو: پکسا بے)

اسی طرح بیت الخلاء کی نشست سے ہزاروں فیصد زیادہ بیکٹریا تکیے کے غلاف پر ہوتے ہیں۔ یہ بعض حالات میں انتہائی خطرناک بھی ثابت ہوتے ہیں۔
خوفناک بات یہ ہے کہ چہرے پر دانے بستر کی گندگی کی وجہ سے بنتے ہیں، کیونکہ روزانہ بستر پر کاسمیٹکس، لوشن، تیل وغیرہ پہنچتے رہتے ہیں یہاں تک کہ وہ ٹشو کی طرح گندا ہوجاتا ہے۔
پھر کسی رات یہ ساری گندگی آپ کے جسم پر منتقل ہوجاتی ہے اور جسم کے مساج بند کردیتی ہے، جس سے دانے پیدا ہوجاتے ہیں۔
خوش قسمتی سے ان سب پریشانیوں سے بچنے کا آسان حل بستر کی چادروں کو زیادہ سے زیادہ دھونا ہے۔ ماہرین ہفتہ میں ایک بار گرم پانی سے بستر اور تکیہ کی چادروں کو دھونے کا مشورہ دیتے ہیں۔ اس سے بیکٹریا اور گردوغبار ختم ہوجاتی ہے اسی طرح تیل کے داغ  وغیرہ بھی ختم ہوجاتے ہیں۔

شیئر: