Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الیکٹرانک جلد تیار،5 ہزار مرتبہ خود اپنی مرمت کرنے کے قابل

مستقبل میں صحت کی نگرانی کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے، یہ طبعی جلد کی طرح بہت حساس ہے‘ (فوٹو: سبق)
کنگ عبد اللہ یونیورسٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی کے ماہرین نے مصنوعی اعضا میں استعمال کرنے کے لیے الیکٹرانک جلد تیار کرلی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق یہ جلد 5 ہزار مرتبہ خود اپنی مرمت کرنے کے قابل ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ’الیکٹرانک جلد کو مستقبل میں انسانی صحت کی نگرانی کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ یہ انسان کی طبعی جلد کی طرح بہت حساس ہے‘۔
’اس سے پہلے کئی مرتبہ انسانی جلد کی مانند مصنوعی جلد تیار کرنے کی کوشش ہوتی رہی مگر گزشتہ تمام کوششیں ناکام رہیں، اب سعودی یونیورسٹی کے ماہرین اس میں کامیاب ہوئے ہیں‘۔
’نئی الیکٹرانک جلد 8 انچ کی مسافت سے چیزوں کو محسوس کر سکتی ہے، چیزوں کو ایک سیکینڈ کے دسویں حصے میں محسوس کرسکتی ہے‘۔
’یہ بہت حساس ہے یہاں تک اس پر ہاتھ سے لکھی مختلف لوگوں کی تحریروں کو پڑھنے کی صلاحیت ہے، اس پر 5 ہزار مرتبہ خرابی پیدا کی جائے تو ایک تہائی سیکنڈ میں خود اپنی اصلاح کرلیتی ہے‘۔
دوسری طرف ریسرچ سکالر ڈاکٹر یتشن کائی نے کہا ہے کہ ’الیکٹرانک جلد انسان کی طبعی جلد کی طرح ہے جس میں لمس کا احساس صحیح وقت میں موجود ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’اس طرح کی لچکدار الیکٹرانک اشیا میں سکرینچنگ اور چوٹ برداشت کرنے کی سکت موجودہے، یہ روزانہ زندگی کے لیے چیلنج ہے، ہر مادے کو انتہائی نگہداشت سے تیار کرنے کی ضرورت ہے‘۔
’یہ انتہائی اچھی بات ہے کہ الیکٹرانک جلد بار بار استعمال ہونے کے بعد اپنی مضبوطی کی حفاظت کرنے والی ہے، یہی چیز انسانی جلد میں بھی موجود ہے‘۔
ادھر برطانوی اخبار ڈیلی میل نے کہا ہے کہ ’نئی الیکٹرانک جلد مصنوعی اعضا کی تیاری میں مدد فراہم کرے گی‘۔
’علاوہ ازیں خون میں دباؤ کے علاوہ دیگر بیالوجی معلومات کی نگرانی میں بھی مدد دے گی، اس سے دیگر متعدد چیزوں کی تیاری میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے‘۔
’مستقبل میں اسے گھریلو سامان، ہوائی جہاز یہاں تک گھروں کی تعمیر میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے‘۔

شیئر: