Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عسیر ریجن میں سب سے بڑے سینما کا افتتاح

سینماہال میں 340 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے(فوٹو، الریاض اخبار)
عسیر ریجن میں مملکت کے سب سے بڑے سینما ہال کا افتتاح کردیاگیا۔ سینما گھر کھولے جانے سے شعبہ سیاحت کے ماہرین نے امید ظاہر کی ہے کہ اس سے علاقے کی سیاحت میں بھی اضافہ ہوگا۔
ویب نیوز ’اخبار24 ‘ نے الاخباریہ ٹی وی رپورٹ کے حوالے سے کہا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی سے مزین یہ سیمنا گھر فلم بینی کے شائقین کےلیے ایک مثالی سینما ہے جسے لوگوں نے بے حد پسند کیا۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ ریجن میں سینما گھر کے افتتاح سے انہیں فیملی پکنک کا موقع ملے گا جو ایک اچھا اقدام ہے۔

بچوں کےلیے جدااسکرینز نصب کی گئی ہیں(فوٹو، الریاض اخبار)

عسیر میں کھولے جانے والا یہ سینما مملکت میں سب سے بڑا سینما گھر ہے جہاں بیک وقت 340 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے جبکہ بچوں کےلیے خصوصی ہال بھی الگ سے بنایا گیاہے۔
سینما میں پینوراما اسکرینز نصب کی گئی ہیں۔ اس ضمن میں افتتاح کے موقع پر آنے والی ایک خاتون کا کہنا تھا کہ ہمیں اس امر کی خوشی ہے کہ ریجن میں سیمنا کھولنے سے ہمارے خواب کو حقیقت کا روپ دیے دیا گیا جس کے ہم کافی عرصے سے منتظر تھے ۔
ایک اور شخص کا کہنا تھا کہ اب ہم خاندان کے بچوں کے ساتھ بھی تفریح کےلیے یہاں آسکتے ہیں کیونکہ بچوں کےلیے مخصوص سینما میں ان کی پسندیدہ فلمیں دکھائی جائیں گی۔
جنوبی ریجن کا شمار مملکت کے اہم علاقوں میں ہوتا ہے جہاں سیاحتی مقامات کی کثرت ہے۔
سینما گھر کا انتظام اور ٹکٹ کاونٹرز پر سعودی اہلکاروں کو متعین کیاگیاہے جنہیں ڈیوٹی جوائن کرنے سے قبل مکمل تربیت دی گئی ہے۔

شیئر: