Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قصیم کے میئر کا پاکستانی کارکنوں کے لیے اعزاز

پاکستانیوں کی 40 سال تک بلدیہ القصیم میں خدمات قابل قدر ہیں۔(فوٹو سعودی گزٹ)
سعودی عرب کے منطقہ القصیم کے میئر محمد المجلی نے 40 سال تک  بلدیہ القصیم میں قابل قدر خدمات  پیش کرنے پر  متعدد پاکستانی کارکنوں کو اعزاز سے نوازا ہے۔
سعودی گزٹ کے مطابق  ملاقات کے اس موقع پر میئر محمد المجلی نے اپنے خطاب  میں کہا کہ  چار دہائیوں کی ریکارڈ مدت تک بلدیہ اور اس علاقے کے عوام کے لیے  پاکستانیوں کی مخلصانہ  خدمت قابل قدر ہیں۔

اس موقع پر اپنے خطاب میں میئر نے کہا کہ القصیم بلدیہ نے گذشتہ ماہ متعدد رضاکار مرد و خواتین کو بھی مختلف اعزازات سے نوازا ہے جنہوں نے مختلف قسم کے معاشرتی پروگراموں میں رضاکارانہ طور پر حصہ لیا ۔

شیئر: