Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چند منٹوں میں چارج ہونے والی ’ماحول دوست‘ الیکٹرک گاڑی

یہ گاڑیاں پہلے مرحلے میں جنوبی کوریا میں تیار کی جائیں گی (فوٹو: روئٹرز)
ہنڈائی موٹر گروپ نے 23 نئی الیکٹرک گاڑیاں متعارف کروائی ہیں جو 18 منٹ میں اپنی بیٹری کا 80 فیصد حصہ چارج کر لیتی ہیں۔
امریکی چینل بلومبرگ پر نشر ہونے والی رپورٹ کے مطابق ہنڈائی کمپنی 2025 تک 10 لاکھ سے زائد الیکٹرک گاڑیاں بیچنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
کمپنی کے مطابق بیٹری پانچ منٹ کی چارجنگ سے 100 کلومیٹر تک مسافت طے کر سکتی ہے، جبکہ مکمل چارجنگ کے بعد 500 کلومیٹر تک کا سفر مکمل کرنا ممکن ہوگا۔ 
یہ گاڑیاں پہلے مرحلے میں جنوبی کوریا میں تیار کی جائیں گی، جبکہ طلب کو مدنظر رکھتے ہوئے مختلف ممالک میں تیار ہوں گی۔ گاڑی کو 800 وولٹ اور 400 وولٹ سے چارج کرنا ممکن ہوگا جس کے بعد یہ مکمل ماحول دوست ہوں گی۔
ہنڈائی گروپ نے گذشتہ سال 2025 تک الیکٹرک گاڑیوں پر18ارب ڈالر خرچ کرنے کا معاہدہ کیا تھا۔ 

شیئر: