Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیزا کے نقصانات سے بچنے کے لیے کیا کرنا چاہیے؟

پیزا کا آٹا پورے گندم سے بنانا چاہیے۔ اس سے جسم کو فائبر اور پروٹین جیسے اہم غذائی اجزا فراہم ہوتے ہیں۔ فوٹو: ان سپلیش
ہر انسان اپنی صحت کے لیے فکر مند رہتا ہے، اس کے لیے بہتر غذا کا استعمال کرتا ہے تاکہ وہ کسی قسم کی بیماری یا موٹاپا وغیرہ سے بچ سکے. لیکن بعض اوقات کچھ ایسے لذیذ یا پسندیدہ کھانے ہوتے ہیں جہاں سارا احتیاط ختم ہوجاتا ہے۔
برگر، پیزا، چپس وغیرہ ایسے کھانے ہیں جنہیں لوگ بڑے شوق سے کھاتے ہیں۔ ان سے پرہیز کرنا چونکہ ایک مشکل کام ہے، اس لیے ان کے نقصانات کو کم کرنے کے طریقے تلاش کیے گئے ہیں۔
اسکائی نیوز عربیہ کے مطابق یہ اندازہ لگایا گیا ہے کہ پیپیرونی پیزا کے ایک درمیانے ٹکڑے میں 311 کیلوریز ہوتی ہیں، جو ایک بڑی مقدار ہے، اور اس میں سب سے بڑی خرابی یہ ہے کہ اس میں 13.5 گرام چربی ہوتی ہے۔
فوڈ نیٹ ورک ویب سائٹ کے مطابق کچھ اقدامات سے پیزا کے نقصانات کو کم کیا جاسکتا ہے۔

گندم کے آٹے کا پیزا

سب سے پہلے پیزا کا آٹا پورے گندم سے بنانا چاہیے۔ اس سے جسم کو فائبر اور پروٹین جیسے اہم غذائی اجزا فراہم ہوتے ہیں۔

کم چربی والا پنیر

دوسری تجویز کم چربی والے پنیر کا استعمال کرنا ہے، جیسے موزاریلا، جس میں نسبتاً کم چربی ہوتی ہے۔

گوشت کی بجائے بہتر اجزاء

پیزا کو کم نقصان دہ بنانے کے لیے گوشت، ساسج اور بیکن کو بہتر غذائی اجزاء جیسے مشروم وغیرہ سے تبدیل کیا جاسکتا ہے۔

کم چربی والے پنیر کا استعمال کریں، جیسے موزاریلا، جس میں نسبتاً کم چربی ہوتی ہے۔ فوٹو؛ ان سپلیش

بنا چربی کا گوشت

اگر آپ گوشت شامل کرنا چاہتے ہیں تو چربی کے بغیر گوشت ڈالنا بہتر ہے۔ اس کے ساتھ سلاد کا استعمال بھی کرنا چاہیے۔

سبزیاں زیادہ شامل کریں

صحت کے ماہرین پیزا کے آٹے کے اوپر سبزیوں کی کافی مقدار تجویز کرتے ہیں، کیونکہ ان میں متعدد وٹامن موجود ہوتے ہیں، اسی طرح جو پیزا کھاتے ہیں ان کو بھی اس مقدار کا دھیان رکھنا چاہیے۔ لوگ اکثر 'کیچپ'، 'میئونیز' اور چٹنی وغیرہ شامل کرلیتے ہیں۔

گھر پر بنا کیچپ استعمال کریں

چونکہ پیزا پر ڈالی جانے والی چٹنی میں سوڈیم زیادہ ہوتا ہے، بہتر یہ ہے کہ گھر پر چٹنی تیار کریں۔ یہ طبی نقطہ نظر سے زیادہ فائدہ مند ہوگا۔

 ماہرین صحت پیزا کے آٹے کے اوپر سبزیوں کی کافی مقدار تجویز کرتے ہیں۔ فوٹو: ان سپلیش

ٹھنڈے مشروبات سے پرہیز کریں

جہاں تک سافٹ ڈرنک کا معاملہ ہے تو ماہرین ان سے دور رہنے کی تجویز دیتے ہیں، کیونکہ ان میں چینی کی بہت زیادہ مقدار ہوتی ہے، اور پیزا کھانے والوں کے لیے بہتر ہے کہ وہ صرف سلاد کے ساتھ ہی اپنا کھانا کھائیں۔

گھر کا پیزا

جن افراد کو پیزا کھانے کا شوق ہے ان کے لیے بہتر ہے کہ وہ گھر پر پیزا تیار کریں۔ اس کی ایک وجہ یہ ہے کہ باہر ملنے والا پیزا صحت کی حفاظت کو مد نظر رکھنے ہوئے تیار نہیں کیا جاتا، خاص طور پر جب مصنوع سستا ہو۔

شیئر: