Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’تمیس‘ کے تندوروں کے لیے ضوابط مقرر

بلدیہ کی جانب سے تندوروں کی مسلسل نگرانی جاری ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
طائف بلدیہ کی جانب سے ’تمیس‘ (روٹی ) کے تندوروں پر کام کرنےوالوں کو صفائی رکھنے اور پروٹوکول پر عمل کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
ویب نیوز ’سبق‘ کے مطابق بلدیہ کو متعدد شکایات موصول ہوئی تھی جن میں کہا گیا تھا کہ کورونا وائرس کے پیش نظر تمیس روٹی کے تندوروں پر کام کرنے والے کسی قسم کی احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کرتے جس سے کورونا وائرس پھیلنے کا خدشہ ہے۔

 روٹی فروخت کرنےوالوں کو کاغذ کےلفافے استعمال کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں(فوٹو، ٹوئٹر)

اس ضمن میں بلدیہ کے ٹوئٹر پر لوگوں کا کہنا تھا کہ تمیس کے تندوروں پر کام کرنے والوں کو صفائی کا خاص خیال رکھنا چاہئے، تندورکےلیے آٹا گوندھنے والوں کوچاہئے کہ بالوں کو آٹے میں گرنے سے محفوظ رکھنے کےلیے مخصوص ٹوپی کا استعمال کریں جبکہ وہ تندورجہاں آٹا ہاتھ سے گوندا جاتا ہےاس امر کا خاص خیال رکھیں کہ ہاتھ گندے نہ ہوں۔
 بعض افراد کا کہنا تھا کہ روٹی لگانے والا مخصوص ’تکیہ ‘ صاف رکھیں ۔
مزید پڑھیں
 اس حوالے سے بلدیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ’تمیس ‘ کے تندوروں کی مسلسل نگرانی کی جاتی ہے کسی بھی قسم کی خلاف ورزی پر فوری چالان کیا جاتا ہے۔
قبل ازیں بلدیہ کی جانب سے تندوروں کو اس امر کا پابند کیا گیا تھا کہ وہ روٹی لے جانے والوں کے لیے پلاسٹک کی تھیلیوں کے بجائے کاغذ کے تھیلے رکھیں کیونکہ گرم روٹی پلاسٹک کی تھیلی میں نقصان کا باعث بنتی ہے۔

شیئر: