Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان ون ڈے سیریز منسوخ

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا کورونا وائرس کے وجہ سے جنوبی افریقہ کا دورہ منسوخ کر دیا گیا ہے جس بات کی تصدیق دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈز نے پیر کے روز کر دی ہے.
تین میچوں کی سیریز کا پہلا میچ اتوار کو انگلینڈ کے دو ممبران کا کورونا مثبت آنے پر منسوخ کر دیا گیا تھا جس کے بعد سیریز کی منسوخی کا اعلان سامنے آیا ہے.
انگلینڈ کی ٹیم تین ون ڈے شیڈیول میچوں میں سے کوئی بھی کھیلے بغیر وطن واپس آئے گی.
انگلینڈ کرکٹ بورڈ اور جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ کا سیریز کی منسوخی کے حوالے سے مشترکہ بیان اتفاق رائے سے جاری ہوا ہے.بیان میں مزید یہ کہا گیا ہے کہ مسقبل میں اس بات کا جائزہ لیا جائے گا کہ کیا سیریز کا انعقاد کیا جا سکتا ہے یا نہیں۔
جنوبی افریقن کرکٹ بورڈ کے قائم مقام سی ای او کوگانڈری گوونڈر نے کہا کہ ’موجودہ صورتحال کے باعث دورہ مسوخ کیا گیا ہے، دورہ ملتوی کرنے کا فیصلہ ہمارے لیے سب سے زیادہ ذمہ داری کا فیصلہ تھا۔ میں مثبت تعلقات کے لئے ای سی بی کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا ، اور ہم مستقبل قریب میں انگلینڈ کی ٹیم کی میزبانی کے منتظر ہیں۔‘
سیریز کی منسوخی کے بعد جس ہوٹل میں دونوں ٹیمیں قیام پزیر ہیں وہاں ایس او پیز کی خلاف ورزی سامنے آئی ہے۔
جمعے کو جنوبی افریقہ کے ایک کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا یے جبکہ ہوٹل کے دو ممبران کو بھی کورونا ہو گیا تھا۔ 

شیئر: