Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمان: 103 ممالک کے لیے سیاحتی ویزہ فری، پاکستان شامل نہیں

سیاحوں کو میڈیکل انشورنس حاصل کرنا ہوگی (فوٹو: ٹوئٹر)
 سلطنت عمان کی جانب سے 103 ممالک کے لیے مشروط طور پر انٹری فری سیاحتی ویزہ پروگرام شروع کیا جارہا ہے۔
ویب نیوز’عاجل‘ نےعمانی پولیس کے حوالے سے کہا ہے کہ مشروط ویزے کے لیے سیاح کو دس دن کے قیام کی اجازت ہوگی۔
عمانی حکومت کے ٹوئٹرپراس حوالے سے کہا گیا ہے کہ عمان آنے والے سیاحوں کو پیشگی ہوٹل بکنگ اور واپسی کی کنفرم بکنگ پیش کرنا ہوگی۔

ہوٹل بکنگ اور واپسی کا کنفرم ٹکٹ لازمی ہے(فوٹو، ٹوئٹر)

دیگر شرائط کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ قانون کے مطابق سیاحوں کو میڈیکل انشورنس بھی حاصل کرنا ہو گی سیاحتی پروگرام کا تمام انتظام ٹورآپریٹرز کریں گے۔
واضح رہے گزشتہ ہفتے عمانی حکام کی جانب سے کہا گیا تھا کہ کورونا وائرس کے باعث ملک میں سیاحت متاثر ہوئی ہے اس حوالے سے ہوٹل بزنس شدید متاثر ہوا۔
یاد رہے خلیجی ممالک نے کورونا کی وبا کے دوران مکمل طور پربین الاقوامی پروازوں پر پابندی عائد کر دی تھی جس میں اکتوبر 2020 کو مرحلہ وار نرمی کرتے ہوئے پہلے مرحلے میں خلیجی شہریوں اور مخصوص اقامہ ہولڈرز کو آنے کی اجازت دی گئی تھی۔
اس ضمن میں اخبار کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں سیاحت ہی نہیں مختلف تجارتی و صنعتی شعبے شدید متاثر ہوئے ہیں۔
دریں اثنا ’سکائی نیوز‘ کے مطابق جن ممالک کے لیے مشروط ویزہ فری انٹری کی سہولت فراہم کی گئی ہے ان میں یورپی یونین دوسری فہرست میں جنوبی امریکہ کے ممالک جن میں برازیل، چلی، ارجنٹائن، کولمبیا، ویزویلا، اکواڈور وغیرہ شامل ہیں۔

عمان کے لیے سیاحتی ٹور 10 دن کا ہوگا (فوٹو: ٹوئٹر)

ویزہ فری ممالک کی تیسری فہرست میں جاپان، تھائی لینڈ، جنوبی افریقہ ، ہانک کانگ ، رشین فیڈریشن، چین، برونائی دار السلام، ایران، ازبکستان، آذربیجان، بوسنیا ، انڈیا ، قزاقستان ، ویتنام کے علاوہ دیگرعرب ممالک شامل ہیں تاہم پاکستان کا نام فہرست میں شامل نہیں۔

شیئر: