Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہد کی مکھیاں بھڑ کے حملوں سے محفوظ رہنے کے لیے کیا کرتی ہیں؟

مکھیاں گوبر کو حملوں کے خلاف موثر ہتھیار کے طور پر استعمال کرتی ہیں (فوٹو: پکسا بے)
ایک حالیہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ ایشیا میں پائی جانے والی شہد کی مکھیاں اپنے چھتوں پر بھڑوں کے حملے کی صورت میں بھر پور جواب دیتی ہیں۔
تحقیق کے مطابق مکھیاں مویشیوں کے گوبر کو ان مہلک حملوں کے خلاف موثر ہتھیار کے طور پر استعمال کرتی ہیں۔
گارڈین اخبار نے امریکہ کی یونیورسٹی آف ویلز کے پروفیسر ہیزر موڈیولا کی نگرانی میں سائنسدانوں کی  تحقیق کے حوالے سے بتایا ہے کہ ویتنام، تھائی لینڈ، چین اور نیپال میں شہد کی مکھیاں چھتوں کے لیے ایک کور بناتی ہیں  تاکہ اس میں  چھتہ تیار کریں، ایسی صورت میں بھڑوں کے حملے کم ہوتے ہیں۔
پروفیسر ہیزر کے مطابق مکھیاں اپنے چھتوں کو بھڑوں کے ہاتھوں تباہ ہونے سے ڈرتی ہیں، اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ  اسی لیے مکھیاں محفوظ اور صاف جگہوں کا انتخاب کرتی ہیں۔
اس تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ تجربے کے بعد یہ معلوم ہوا ہے کہ مکھیوں کے وہ چھتے جو گوبر سے ڈھکے ہوئے تھے وہ بھڑوں کے حملوں سے 50فیصد محفوظ رہے ان کے مقابلے میں جو صاف تھے جبکہ  گوبر سے ڈھکے ہوئے چھتوں پر بھڑوں کے حملے  94 فیصد تھے۔
امریکہ میں حشرات کے ماہر میٹ چارٹر کا کہنا ہے کہ یہ حقیقت ہے کہ یورپی اور امریکی مکھیاں قدرتی طور پر اپنے ماحول میں بھڑوں کی کمی کی وجہ سے اس طرز عمل سے ناواقف ہوتی ہیں جو ان جیسی  ایشیائی مکھیاں جانتی ہیں اور یہ طریقہ سیکھنے میں انہیں ہزاروں سال لگیں گے۔
اس  تحقیق میں بھڑوں کی گوبر سے دور رہنے کی وجہ نہیں بتائی گئی، لیکن یہ توقع کی جاتی ہے کہ گوبر سے ڈھکی ہوئی جگہ سے کھانا ان کے لیے مشکل ہو یا گوبر چھپانے میں کردار ادا کرتا ہے جس کی وجہ  سے بھڑوں کو مکھیوں کی موجودگی کا علم نہیں ہوتا۔

بھڑ مکھیوں کے مقابلے میں بے انتہا زیادہ طاقتور ہوتے ہیں (فوٹو: پکسا بے)

پروفیسر ہیزر کا کہنا ہے کہ ’یہ حیران کن ہے کہ مکھیاں اپنی حفاظت کے لیے کیسے فطرتی نظام کا استعمال کرتی ہیں تاکہ اپنا کام جاری رکھ سکیں۔‘
قابل ذکر بات یہ ہے کہ بھڑ مکھیوں کے مقابلے میں بہت طاقتور ہوتے ہیں، دس بھڑ کئی ہزار مکھیوں کو مار سکتے ہیں ایک بھڑ سات مکھیوں جتنی طاقت رکھتا ہے۔

شیئر: