Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

‏راولپنڈی کے گنج منڈی تھانے کے سامنے دھماکہ، چھ افراد زخمی

دھماکے میں زخمی ہونے والوں میں سے تین کی حالت نازک بتائی جارہی ہے (فوٹو: اے ایف پی)
راولپنڈی کے گنج منڈی تھانے کے سامنے بم دھماکہ  ہوا ہے جس کے نتیجے میں نصف درجن سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
پولیس کے مطابق چھ زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جن میں سے تین کی حالت نازک ہے۔
راولپنڈی پولیس کے ترجمان کے مطابق دھماکے کے نوعیت کے بارے میں ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہے کیونکہ تحقیقات ابھی جارہی ہیں۔
 
ان کے مطابق دھماکہ میں چھ افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ تین افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی یے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ معمولی زخمیوں کو ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر ہی فرسٹ ایڈ فراہم کی۔
دوسری جانب وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا راولپنڈی کے تھانہ گنج منڈی کے قریب دھماکہ کے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔
وزیر اعلیٰ ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق عثمان بزدار نے آرپی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب کرکے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔
وزیر اعلی نے پولیس کو حکم دیا ہے کہ ذمہ داروں کا تعین کر کے قانون کی گرفت میں لایا جائے۔
انہوں نے  زخمی افراد کو علاج معالجہ کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کے احکامات بھی دے دیے۔

شیئر: